ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 بی آر او ہر مشکل کام کو ممکن بناتا ہے، ڈی جی بی آر او راجیو چودھری

ڈی جی بی آر او راجیو چودھری نے بتایا کہ امتناتھ ٹریکس پر اس وقت 1350 لوگ ،12 بڑی مشینیں اور چھوڑی مشینیں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ ٹریک کا کام مقرر وقت میں پائے تکمیل ہوگا۔

ڈی جی بی آر او راجیو چودھری
ڈی جی بی آر او راجیو چودھری
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 4:24 PM IST

بی آر او ہر مشکل کام کو ممکن بناتا ہے،ڈی جی بی آر او راجیو چودھری

اننت ناگ: پہلگام کے چندن واڑی اور بالتل سے امرناتھ گھپا تک دونوں ٹریکس کا تعمیراتی کام بارڈر روڈس آرگنائزیشن(بی آر او) کے سپرد کیا گیا اور ان ٹریکس کا کام 15 جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ڈی جی،بی آر او راجیو چودھری نے پہلگام میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ خصوصی گفتگو کے دوران بارڈر روڈس آرگنائزیشن(بی آر او)کے ڈی جی راجیو چودھری نے کہا کہ سرکار کی جانب سے امرناتھ کے دونوں ٹریکس کو بی آر او کے سپرد کر دیا گیا ہے،جس کے چلتے بی آر او نے دونوں ٹریکس پر سرعت سے کام کرنا شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریکس کا کام 15 جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

ڈی جی نے کہا کہ بی آر او نے مقررہ مدت کے اندر ٹریکس کا کام مکمل کرنے کے لئے بھاری عملہ سمیت جدید مشینریز کام پر لگا دی ہیں،جس دوران ٹریکس کی کشادگی ، ریٹیننگ والز و دیگر تجدید و مرمت کا کام تیزی سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی آر او دن رات دونوں ٹریکس پر دن رات کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک چیلینج کے طور پر لیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ٹریکس کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ڈی جی نے مزید کہا کہ امرناتھ گھپا تک ٹریکس پر یاتریوں کی سہولیات کے لئے مسافر خانے اور شیڈس بھی تعمیر کیے جائیں گے،تاکہ ناگہانی آفات کے دوران یا خراب موسم کے دوران یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ گھپا تک نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور ان منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 یاتریوں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کوشاں، منوج سنہا

واضح رہے کہ اس سے قبل امرناتھ گھپا تک ٹریکس کی تجدید و مرمت کی ذمہ داری، پی ڈبلیو ڈی اور ،آر اینڈ بی کے پاس تھی،تاہم سرکار کی جانب سے ستمبر 2022 کو ٹریکس کی ذمہ داری بی آر او کو سونپ دی گئی جن پر آج سے کام شروع کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.