ETV Bharat / state

Macadamisation of Road in Badasgam: کوکرناگ کے بدسگام میں برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

کوکرناگ کے بدسگام کے لوگوں نے پہلی بار رابطہ سڑک پر میکڈم بچھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بدسگام اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مقامی لوگوں نے تقریباً پانچ دہائیاں بعد علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میکڈم بچھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ Macadamisation Of Road In Badasgam

author img

By

Published : May 30, 2022, 6:16 PM IST

Macadamisation Of Road In Badasgam: کوکرناگ کے بدسگام میں برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بدسگام کے لوگوں نے پہلی بار رابطہ سڑک پر میکڈم بچھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بدسگام اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ہزاروں افراد نے تقریباً پانچ دہائیاں بعد علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میکڈم بچھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اگرچہ مذکورہ علاقہ کی طرف جانے والی رابطہ سڑک تعمیر کی گئی تھی، تاہم مذکورہ سڑک کو آج تک میکڈم سے محروم رکھا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں اننت ناگ کوکرناگ رابطہ سڑک تک پہنچنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مذکورہ علاقے میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا تھا تو مقامی لوگوں کو مریض کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا پڑتا تھا، جس کے باعث تیمارداروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ اگرچہ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کے دروازے اس غرض سے کھٹکھٹائے تھے تاہم ان کے اس دیرینہ مطالبہ پر کسی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی، تاہم رواں سال کے گزشتہ ماہ میں ہی محکمہ تعمیرات عامہ کے سب ڈویژن کوکرناگ نے مذکورہ سڑک کا ڈی پی آر بنا کر محکمہ کو بھیج دیا تھا، جس کے بعد پروجیکٹ کو منظوری ملی اور رواں ماہ میں مذکورہ سڑک کے لئے رقومات واگزار ہونے کے بعد سڑک پر میکڑم بچھانے کا کام عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Evotherm Used in Pulwama Road Macadamisation: تجرباتی بنیاد پر میگڈمائزیشن میں خصوصی کیمیکل کا استعمال

مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں میکڈم بچھانے کے کام پر کافی خوش ہیں، اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بدسگام اور اس سے ملحقہ دیگر کئی علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ رابطہ سڑک کے کنارے پر ڈرینیج نظام تعمیر کیا جائے، تاکہ مذکورہ سڑک دھول مٹی بارش کے پانی اور برفیلے ایام میں محفوظ رہے۔

اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ وائلو دیوژن کے جونیئر انجینئر بشیر احمد نے کہا کہ رابطہ سڑک کو تعمیر کرنے کا مطالبہ یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کے تعمیر ہونے سے یہاں کے لوگوں کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جے ای کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کے کناروں کو میکڑم بچھانے کے بعد پُر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.