ETV Bharat / state

BJP Leader’s Commercial Building Seized سرکاری اراضی پر تعمیر بی جے پی لیڈر کی کمرشل عمارت سیز - BJP leader reaction on Building Seizure

جنوبی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ لیڈر صوفی محمد یوسف کی کمرشل عمارت کو سیز کرکے اسے دیہی ترقی محکمہ کے سپرد کر دیا گیا۔ BJP Leader Sofi Yousuf’s Commercial Building on Government land seized in Anantnag

بی جے پی کے سینئر رہنما صوفی یوسف کی کمرشل عمارت سیز

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 11:31 AM IST

Updated : Feb 10, 2023, 5:29 PM IST

سرکاری اراضی پر تعمیر بی جے پی لیڈر صوفی یوسف کی کمرشل عمارت سیز
عمارت سیز کیے جانے پر صوفی یوسف کا رد عمل

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقہ میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ایک کمرشل عمارت کو حکومت نے اپنی تحویل میں لیکر اسے دیہی ترقی محکمہ کے سپرد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ عمارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب ریاستی صدر صوفی محمد یوسف کی ہے، جنہوں نے مبینہ طور 25 مرلہ پر محیط سرکاری اراضی کے ایک حصہ پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ کرکے اس پر دو منزلہ کمرشل عمارت تعمیر کی جس میں11 دکانیں تعمیر ہیں۔

متعلقہ عہدیداروں نے جمعرات کے روز سریگفوارہ میں تعمیر کی گئی کمرشل عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے مفاد عامہ کی خاطر موقع پر ہی محکمہ دیہی ترقی کے سپرد کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اننت ناگ ضلع میں، کانگریس کے سینئر رہنما پیر زادہ محمد سعید، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر، نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالمجید لارمی، محمد الطاف کلو، پی ڈی پی کے فاروق اندرابی کے خلاف انسداد تجاوزات مہم کے تحت کارروائی کی گئی۔ قبل ازیں ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ علاقے میں ہی انتظمایہ نے ایک مقامی اوقاف کمیٹی کی جانب سے مبینہ طور کاہچرائی پر تعمیر کی گئی درجنوں دکانوں کو اپی تحویل میں لیکر انہیں بھی محکمہ دیہی ترقی کے سپرد کر دیا۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اراضی سے بے دخلی اور انہدامی کارروائی میں کافی سرعت لائی گئی جس دوران ہزاروں کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قبضہ سے چھڑا لی گئی جبکہ متعدد ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا اور کئی کمرشل عمارتوں کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: Demolition Drive Bijbehara: کاہچرائی پر تعمیر اوقاف دکانیں محکمہ دیہی ترقی کے سپرد

Last Updated : Feb 10, 2023, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.