ETV Bharat / state

Anganwari Centre Defunct بجبہاڑہ: برسوں سے بند آنگن واڑی سینٹر خستہ حالی کا شکار - بجبہاڑہ میں قائم کھرم درپورہ

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ Anganwadi Centre Defunct In Bijbehara میں قائم کھرم درپورہ میں بیس برس قبل محکمہ تعمیرات عامہ نے یہ عمارت بنائی تھی جب کہ عمارت کو لوگوں کی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا گیا اور اس وقت بھی مذکورہ عمارت خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہے۔

بجبہاڈہ: برسوں سے بند آنگن واڈی سینٹر خستہ حالی کی شکار

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 12:50 PM IST

حکومت کی جانب سے بچوں کو سہولیات اور بہتر خوراک پہنچانے کے غرض سے اگرچہ وادیٔ کشمیر کے تمام مقامات پر آنگن واڑی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں Anganwari Centre Defunct، وہی کچھ علاقہ جات ایسے بھی ہیں، جہاں کروڑوں روپئے کی لاگت سے تیار کردہ عمارتیں ویران ہو چکی ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، وہی ان عمارتوں کو کار آمد بنانے میں متعلقہ محکمہ لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بجبہاڈہ: برسوں سے بند آنگن واڈی سینٹر خستہ حالی کی شکار

جنوبی ضلع اننت ناگ District Anantnag کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم کھرم درپورہ میں بیس برس قبل محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک عمارت بنائی تھی، جسے بعد میں محکمہ تعمیرات عامہ نے آی سی ڈی ایس کو سونپ دیا تھا، لیکن محکمہ کو سونپے جانے کے بعد اس عمارت کو لوگوں کی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا گیا، اور اس وقت بھی مزکورہ عمارت خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ آنگن واڈی سینٹر کو بنائے ہوئے کئ برس گزر چکے ہیں، لیکن آج تک مذکورہ عمارت کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی بچوں کو کسی طریقہ کا فائدہ پہنچا، انہوں نے کہا کہ عمارت کو بے کار چھوڈ دینا سرکاری پیسوں کو برباد کرنے کے برابر ہے،

مقامی لوگوں نے کہا کہ پہلے پہل اگرچہ ایک دو سال تک اسے آنگن واڈی سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ایسے ہی چھوڈ دیا گیا، جبکہ کچھ شر پسند عناصر نے اس عمارت کی کھڑکیاں اور اندر موجود لاکھوں روپئے کی املاک کو شدید نقصان پنہچایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو نشے کی لت میں ملوث افراد غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث علاقہ کے نوجوان غلط کام کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ''ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو باور کرایا تھا کہ مذکورہ علاقے میں موجود عمارت کو لوگوں کے مفاد کے لئے استعمال کیا جائے، یا کسی عمارت کو کسی دوسرے محکمہ کو منتقل کی جائے تاکہ علاقہ کا ماحوم محفوظ رہ سکے، تاہم آج تک ان کے اس دیرینہ مطالبے کی اور کسی نے غور نہیں کیا۔''

یہ بھی پڑھیں : بجبہاڑہ: بابا نصیب الدین کے مزار پر دمبالی تقریب کا انعقاد

جب ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ آئی سی ڈی ایس کے سی ڈی پی او میمونہ اختر کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ سے ان کے دفتر میں مقامی لوگوں کی جانب سے ایک عرضی دائر ہوئی ہے، جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ آنگن واڑی سینٹر کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عرضی میں لکھا گیا ہے کہ یہ جگہ آنگن واڑی سینٹر کے لئے ناقابل استعمال ہے، جب کہ مذکورہ جگہ قبرستان کے لئے منتخب کی گئی تھی، دوسری جانب یہ جگہ غیر محفوظ ہے، سی ڈی پی او نے کہا ہے کہ وہ آج ہی اُس عرضی کو اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو ارسال کریں گے، جس کے بعد ہی مذکورہ عمارت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.