ETV Bharat / state

Street Lights Defunct in Anantnag: اسٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بے کار، عوام کو مشکلات - اننت ناگ اسٹریٹ لائٹس بے کار

جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب شام ہوتے ہی لوگوں کا گھروں سے باہر آنا محال ہو گیا ہے۔ Anantnag Street Lights Defunct

اسٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بے کار، عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 1:14 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لال چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں خاص کر نازک محلہ، گانجی واڑہ، پشو محلہ میں اسٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بے کار پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں رہائش پذیر کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مطابق شام ہوتے ہی گلی کوچوں میں گپ اندھیرا ہوتا ہے جس کے سبب لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ Anantnag Residents Face Difficulties due to Defunct street Lights

اسٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بے کار، عوام کو مشکلات

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں آوارہ جانور خصوصاً کتے اور منشیات کے عادی لوگ گھومتے رہتےہیں، جس کی وجہ سے شام ہونے کے بعد لوگوں کا علاقے میں گھومنا پھرنا محال ہو گیا ہے۔ لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاملہ کئی بار میونسپل کمیٹی اننت ناگ کی نوٹس میں لایا تاہم ان کی جانب سے اس حوالہ سے غور نہیں کیا گیا۔Defunct street lights in Anantnag

مقامی باشندوں نے بتایا کہ اگر چہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے لائٹس کے خراب ہونے کے فوراً بعد مرمت کا کام عمل میں لایا جاتا تھا تاہم اب محکمہ کے رویہ میں تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے اس دیرینہ مسئلہ کا ازالہ نہیں کیا جا رہاہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے اسٹریٹ لائٹس کی جلد مرمت کرکے انہیں فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.