ETV Bharat / state

Amrit Kal Mega Yuva Utsav: گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ میں امرت کال میگا یوا اتسو کا افتتاح - گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ

ہرویوا کیندرا اور گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کے باہمی اشتراک سے ضلع اننت ناگ میں امرت کال میگا یوا اتسو کے پنچ پران کا افتتاح کیا گیا جس میں اننت ناگ ضلع کے مختلف کالجز کے طلبہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ میں امرت کال میگا یوا اتسو کا افتتاح

author img

By

Published : May 24, 2023, 12:01 PM IST

گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ میں امرت کال میگا یوا اتسو کا افتتاح

اننت ناگ: ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سید فخر الدین حامد نے گورنمنٹ بائیز ڈگری کالج اننت ناگ میں منعقدہ امرت کال میگا یوا اتسو کے پنچ پران کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر نہرو یوا کیندر کے افسران اور کالج کے پرنسپل کے علاؤہ دیگر فیکلٹی ممبران موجود رہے۔ اس موقعے پر ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید فخرالدین حامد نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض ایسے پروگرامز کا عمل میں لانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے یہ اچھا اقدام ہے۔ اس نوعیت کی سرگرمیوں سے ہماری نوجوان نسل اچھے راستے پر گامزن ہو گی۔

نوجوان کو نشے اور بُری عادتوں سے دور رکھنے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام پانچ روزہ تک جاری رہے گا۔ اس میں طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھل کود اور تھیٹر کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے کے لیے نہرو یوا کیندر ضلع اننت ناگ کے ساتھ ساتھ پوری یوٹی میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو صحیح سمت کی جانب بروئے کار لایا جائے اور بُرے کاموں سے دور رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: G20 summit concludes in Kashmir کشمیر میں جی ٹوئینٹی سمٹ پُرامن طریقے سے اختتام پذیر

اس موقعے پر کالج پرنسپل نے استادوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی نشونما کا خیال رکھیں۔ اننت ناگ کے مختلف کالجوں سے آئے ہوئے طالب علموں نے پروگرام میں شرکت کی اور سماج کے مختلف پہلوو پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.