ETV Bharat / state

Yatri Found Dead at Base Camp: پہلگام بیس کیمپ میں معمر یاتری کی موت - یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا

جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں پنجترنی بیس کیمپ میں ایک یاتری کی موت واقع ہو گئی، جب کہ ایک اور یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ Amarnath yatri found dead at pahalgam base camp

a
a
author img

By

Published : Jul 7, 2023, 3:46 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : پہلگام کے پنجترنی بیس کیمپ میں جمعہ کی صبح امرناتھ یاترا پر آئے ایک یاتری کو مردہ پایا گیا۔ فوت ہوئے یاتری کی شناخت ریاست بہار کے محی الدین نگر، ضلع سمادی پور کے رہنے والے نوین کمار سنگھ ولد جمادار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جس کا آئی ڈی نمبر 565830 ہے اور اس کی عمر تقریبا 68 برس بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوت ہونے والا یاتری بیس کیمپ پنجترنی میں مقایم تھا تاہم صبح سویرے اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یاتری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ متوفی یاتری کی لاش کو پہلگام مردہ گھر منتقل کیا گیا ہے جہاں قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد اس کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

وہیں پنجترنی بیس کیمپ کے باہر اور ایک یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے جس کی شناخت ریاست مدھیہ پردیش کے بروانی سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ جگدیش کے طور پر ہوئی ہے جس کا آئی ڈی نمبر 240726 ہے۔ مذکورہ یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں علاج و معالجہ کے لئے فوری طور پر پنجترنی کے بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Suspended: خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا معطل

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ شب سے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ پہلگام کے چندن واڑی، شیشناگ، پشو ٹاپ ،پنجترنی اور یاترا کے مختلف پڑاؤں پر تیز بارشیں ہو رہی ہیں جس کے سبب امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور پر فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ پہلگام کے نُنہ ون بیس کیمپ سے یاتریوں کے ساتویں جتھے کو امرناتھ گھپا کی طرف روانہ کیا گیا تھا تاہم موسمی حالت خراب ہونے کے مدنظر یاتریوں کو چندن واڑی سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں ننون بیس کیمپ واپس روانہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.