سرینگر:کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ اننت ناگ پولیس کو خبر ملی تھی کہ ڈورہ کیریری علاقے میں تین لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں چھپے ہوئے تھے۔vijay kumar on anantnag encounter
انہوں نے کہا کہ 19 آر آر فوج اور اننت ناگ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی اور سکیورٹی فوروسز نے جوابی کارروائی کرکے میں دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیرٹی فرسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اور تیسرے عسکریت پسند کی تلاش جاری ہے۔
وجے کمار نے کہا کہ یہ آپریشن ان کے بہت معنی رکھتا ہے کیونکہ 16 آپریل کو وتناڈ کوکورناگ علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں ایک فوجی ہلاک ہوا جبکہ عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔یہ اس کا بدلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر سائٹ نیشنل ہائی وے کے بہت قریب ہے، تقریباً ڈھیڑ کلو میٹر اور جو امرناتھ یاترا کے لیے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کی دھمکی تھی وہ بھی اس انکاؤنٹر میں نیوٹیلائز ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال عسکریت پسندوں یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر ان کوششوں کو ناکام کر رہے ہیں۔وجے کمار نے کہا کہ امر ناتھ یاترا کا روٹ محفوظ ہے اور آنے والے دنوں میں اور محفوظ بنے گا۔
ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ سرینگر میں ہابرئڈ عسکر یت پسند گرفتار ہوئے ہیں جن کے قبضے سے 4 پستول اور ایک گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہابرئڈ عسکریت پسندوں کا ٹارگیٹ عام شہری ، پولیس اہلکار ، اور سیاسی رہنما ہوتے ہیں۔