اننت ناگ: مسلسل موسلادار بارشوں کے بعد امرناتھ جانے والے یاتریوں کو پہلگام ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی اور جانے کی اجازت دی گئی۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق موسم سازگار ہونے کے ساتھ ہی پہلگام ننوان بیس کیمپ سے یاتریوں کے ایک اور جتھے کو گپھا کی اور روانہ کیا گیا۔ ننوان بیس کیمپ انچارج کے مطابق 7000 ہزار یاتریوں پر مشتمل اس جتھے کو آج 3 تین دنوں کے بعد بیس کیمپ سے آگے جانے کی اجازت دی گئی، وہی گھپا اور شیش ناگ سے بھی یاتریوں کو چہل قدمی کی اجازت دی گئی۔
پہلگام کے ننوان بیس کیمپ سے روانہ ہونے والے یہ یاتری کافی پر جوش نظر آرہے تھے، شیو بھکت نغموں اور ہر ہر مہادیو کے نعروں کے ساتھ یہ یاترا پہلگام کے ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی اور روانہ ہو گئی۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ تین روز سے امرناتھ یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ وہ بابا برفانی کے درشن کے لئے کافی بے تاب ہیں۔ یاتری بڑے مذہبی عقیدہ اور جوش و خروش کے ساتھ امرناتھ یاترا پر نکل گئے ہیں۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھگوان شیو نے انہیں یہاں پر بلایا ہے وہ شیو لنگ کے درشن کے لئے بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل
یاتریوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ سرکار کے انتظامات سے کافی متاثر ہیں۔ سرکار نے یاتریوں کے لیے سکیورٹی سمیت دیگر معقول انتظامات کیے ہیں جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درشن کے دوران ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص دعائیں کریں گے۔ یاتریوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی یاترا کامیابی اور خوشگوار طریقہ سے اختتام پذیر ہوگی۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا 2023 یکم جولائی سے شروع ہوگئی جو 31 اگست تک جاری رہے گی۔ 62 روز تک محیط یاترا کے لیے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تقریبا" 50000 ہزار سے زائد یاتری امرناتھ گھپا کے درشن پر جا چکے ہیں۔