ETV Bharat / state

Jammu-Srinagar National Highway قومی شاہراہ پر 3 دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال - درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی

بارش اور بھاری برفباری کی وجہ سے اکثر اوقات جموں سرینگر قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے سب سے پہلے مال بردار گاڑیوں کو روکا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریفک کی آمدر وفت بحال
ٹریفک کی آمدر وفت بحال
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 4:34 PM IST

Updated : Feb 11, 2023, 9:45 PM IST

ٹریفک کی آمدر وفت بحال

سری نگر جموں قومی شاہراہ پر تین دن تک بند رہنے کے بعد ہفتہ کو گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں،قومی شاہراہ پر پنتھیال، ماگرکوٹ اور کیفے ٹیریا موڑ کے قریب بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ جمعرات کی شام کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی تھی۔ اگرچہ آج بعد دوپہر درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی تاہم مال بردار گاڑیاں تین روز سے شاہراہ پر درماندہ ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بسا اوقات ٹرکوں میں رکھا مال بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اگرچہ سب سے پہلے راستے میں درماندہ مسافروں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ تاہم مال بردار گاڑیاں کئی روز تک شاہراہ پر درماندہ رہتی ہے اور انہیں شا ہرہ پر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر ان درماندہ ڈرایوروں کے لیے آج تک کسی بھی قسم کے خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ اگرچہ قومی شاہراہ کی کشادگی کا کام جاری ہے، وہیں قاضی گنڈ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئ ہیں ۔ درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئ روز سے قومی شاہراہ پر رکے ہوئے ہیں۔ اور انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انکے مطابق سرکار نے ابھی تک قومی شاہراہ پر ہمارے روکنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ہیں اور نہ اس راستے پر پانی اور باتھ روم کا کوئی انتظام رکھا گیا ہیں جبکہ ان سے مختلف قسم کے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں

ڈرائیوروں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئ راحت نہیں پہنچائی جا رہی ہے ۔ جبکہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کےلیے اقدامات اٹھائے جانے چاہیے۔ ادھر قومی شاہراہ پرنتھیال اور ٹنل نمبر 5 مکر کوٹ کے شاہراہ کو 31 گھنٹے کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے جبکہ کیفٹیر یا موڑ رام بن میں قومی شاہراہ ابھی بھی بند ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے کہا کہ کہ مرکوٹ کے مقام پر ٹنل نمبر 5 پر گر آئے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ یکطرفہ طور پر جبکہ پنتھیال کے مقام دوطرفہ طور بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حصے میں شاہراہ کی بحالی کے بعد رام بن اور را مسو کے درمیان پھنسے ہوئے ٹریفک کو بحال کرنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کی مکمل بحالی میں کچھ اور وقت لگے گا کیونکہ کیفٹیر یا موڈ رام بن میں کام جاری ہے۔ جمعرات کی شام سے ضلع رام بن میں ایک ہزار سے زیادہ مسافر اورمال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازہ ترین صور تحال سے آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صور تحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعد د رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Jammu-Srinagar National Highway جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری

Last Updated : Feb 11, 2023, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.