ETV Bharat / state

Online Revenue Record: بجبہاڑہ میں اراضی ریکارڈ کے بارے میں آگاہی پروگرام

آگاہی پروگرام کے دوران پنچوں سرپنچوں سمیت عوامی نمائندوں کو اراضی کی معلومات آن لائن حاصل کرنے کی ٹریننگ دینے کے بعد انہیں یہ معلومات دیگر افراد تک پہنچانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ’’عوام الناس براہ راست از خود اپنی اراضی سے متعلق معلومات حاصل کرکے اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔‘‘

بجبہاڑہ میں اراضی ریکارڈ کی جدید کاری کے بارے میں آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 4:31 PM IST

ضلع اننت ناگ کے تحصیل آفس بجبہاڑہ میں ’’آپ کی زمین اپکی نگرانی‘‘ کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈس عبدالحمید شاہ کے علاوہ ایس ڈی ایم بجبہاڑہ، جہانگر احمد، تحصیلدار غلام رسول سمیت مقامی پنچوں، سرپنچوں، نمردار اور چوکیداروں نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران لینڈ ریکاڈ (Land Record) کو آن لائن کئے جانے اور صارفین کو اپنی اراضی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی تفصیلی ٹریننگ فراہم کی گئی۔

آگاہی پروگرام کے دوران پنچوں سرپنچوں سمیت عوامی نمائندوں کو اراضی کی معلومات آن لائن حاصل کرنے کی ٹریننگ کے بعد انہیں یہ معلومات دیگر افراد تک پہنچانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ’’عوام الناس براہ راست از خود اپنی اراضی سے متعلق معلومات حاصل کرکے اس پروگرام کا بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں۔‘‘

ایس ڈی ایم بجبہاڑہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے وضع کی جا رہی سبھی اسکیمیں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہیں، تاہم ان اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے بعد ہی عوام ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگہی پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی عوامی نمائندوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کے بعد انہیں ’’آپ کی زمین آپ کی نگرانی‘‘ اسکیم کو عوام الناس تک پہنچانے پر بھی زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.