ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 پرتگال نے یوروگوائے کو شکست دے کر پری کوارٹر میں جگہ بنالی

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:37 AM IST

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک اہم میچ میں پرتگال نے یوروگوائے کو شکست دے کر پری کوارٹر میں جگہ پکی کرلی ہے۔ پرتگال کی جیت کے ہیرو برونو فرنینڈس تھے۔ تاہم پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا جادو اس میچ میں نہ چل سکا اور وہ کوئی گول نہ کر سکے۔ Portugal advances to last 16, beats Uruguay 2-0 at World Cup

Portugal advances to last 16, beats Uruguay 2-0 at World Cup
پرتگال نے یوروگوئے کو شکست دے کر پری کواٹر میں جگہ بنالی

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک میچ میں پرتگال کی ٹیم نے یوراگوئے کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ پرتگال کی جیت کے ہیرو برونوفرنانڈیس رہے، جنہوں نے دو گول کیے۔ شائقین کو اس میچ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور یوراگوئے کے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز سے گول کی توقع تھی، لیکن دونوں کھلاڑیوں کا جادو چل نہ سکا۔ پرتگال نے یوروگوئے سے سنہ 2018 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ اس میچ میں پرتگال کے لیے دونوں گول برونوفرنانڈیس نے کیے تھے۔ اگرچہ وہ یوروگوئے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے، لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ Portugal advances to last 16, beats Uruguay 2-0 at World Cup

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کی یہ دو میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گھانا کی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور یوروگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ یوروگوئے کے لئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگا اور اسے اگلے راونڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر پر رہیں۔ پرتگال کی ٹیم کاایک بھی شاٹ ہدف پر نہیں لگا حالانکہ اس نے اس ہاف کے آخر میں یوروگوئے کے خلاف جارحانہ فٹ بال کھیلی۔ دوسری جانب یوروگوئے کے لئے پہلے ہاف میں اسکور کرنے کا ایک بہترین موقع بنا تھا جب روڈریگو بینٹانکور تین پرتگالی ڈفینڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کرنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کا شاٹ گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کو جالگا۔

دوسرے ہاف میں پرتگال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اس ہاف کے شروعاتی دس منٹ کے اندر ہی گول کردیا۔ ٹیم کے لئے یہ گول برونو فرنانڈیس نے 54 منٹ میں رافیل گریرو کے ایک بہترین کراس پر کیا۔ ایک۔صفر سے پیچھے ہونے کے یوروگوئے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش ضروری کی لیکن پرتگال کےڈفینڈروں پر وہ قانو نہ پاسکی بلکہ انجری ٹائم (93 ویں منٹ) میں اس نے ایک اور گول کھا لیا۔ برونو فرنانڈیس نے یہ گول پنالٹی کے ذریعہ کیا تھا۔ جوس جیمنیز کے باکس میں ہینڈبال کرنے کی وجہ سے پرتگال کو یہ پنالٹی ملی تھی۔

دوسری جانب اپنے اسٹار اسٹرائیکر نیمار کے بغیر میدان میں اترنے والی برازیلین فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کے میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پری کواٹر میں پہنچ گئی ہے۔ پہلے ہاف کے بعد 83ویں منٹ میں برازیل کے لیے کیسمیرو نے گول کیا۔ پانچ بار کی چیمپئن برازیل کو ابھی گروپ جی میں اپنا آخری میچ کھیلنا ہے، لیکن اس نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیمار کو پہلے میچ میں دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور وہ زیر علاج ہے۔ ٹیم کے ڈاکٹروں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کب کھیل سکیں گے یا وہ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.