ETV Bharat / sports

کیاکنگ اور کنوئنگ کو کھیلو انڈیا سینٹر میں شامل کرنے کا فیصلہ - srinagar news

یونین منسٹر آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس، کرن رجیجو نے فیصلے پر کہا کہ "کیاکنگ اور کنوئنگ میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کیاکنگ اور کنوئنگ کو کھیلو انڈیا سینٹر میں شامل کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:15 PM IST

کیاکنگ اور کنوئنگ میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو مزید آگے بڑھانے کی غرض سے منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں کھیلوں کو "کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس'' میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور اسٹیٹ گورنمنٹ نے پہلے ہی ان کھیلوں کو کھیلو انڈیا میں شامل کرنے کی اپیل کی تھی۔ یوٹی میں موجود جموں کشمیر واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں سہولیات میں بہتری لانے کے بعد اپریل دو ہزار اکیس میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یہاں صرف روونگ کی تربیت ہی دی جا رہی تھی۔

یونین منسٹر آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس، کرن رجیجو نے فیصلے پر کہا کہ "کیاکنگ اور کنوئنگ میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس سرینگر میں ٹریننگ فیسلٹی فراہم کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو ترقی کے مزید مواقع ملیں اور نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں۔"

اب جب یہ فیصلہ لیا گیا ہے تو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اسپورٹس کونسل آف جموں کشمیر ان کھیلوں کی تریننگ کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لے گی اور ضروری سامان بھی فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.