ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ہوگا، جانئے کب ہے پاکستان اور بھارت کا مقابلہ - ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے ٹھیک پہلے

سری لنکا اور پاکستان کے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا۔

ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ پہلا میچ
ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ پہلا میچ
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 9:15 PM IST

Updated : Jul 19, 2023, 9:47 PM IST

کولمبو: ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے ٹھیک پہلے منعقد ہونے والے ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان کی مہم 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف شروع ہوگی۔

بدھ کو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہاکہ ’’مجھے مردوں کے ون ڈے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، جو کہ اتحاد اور دوستی کی علامت ہے جو بہت سی قوموں کو متحد کرتا ہے۔‘‘

سری لنکا اور پاکستان کے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا 31 اگست کو وسطی سری لنکا میں واقع شہر کینڈی میں مقابلہ کریں گے۔

ہندوستان اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے بعد 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا۔ اگر ہندوستان سپر 4 کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کا مقابلہ ایک بار پھر 10 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا۔ اس کے علاوہ سپر 4 میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کسی بھی دو ٹیموں سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا کپ کے مقابلے لاہور اور ملتان میں ہونگے

ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے تقریباً تین ہفتے بعد 5 اکتوبر کو ہندوستانی سرزمین پر ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہونے جا رہا تھا لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹیم کو پڑوسی ملک بھیجنے سے انکار کے باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد ' ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ یواین آئی

Last Updated : Jul 19, 2023, 9:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.