ETV Bharat / sports

Asian Para Games 2023 بھارت نے پیرا ایشین گیمز میں سو تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی - بھارت کے پیرا کھلاڑیوں کو پی ایم مودی کی مبارک باد

بھارت نے پیرا ایشین گیمز 2023 میں آج آخری دن 100 تمغوں کی تعداد کا ہدف حاصل کر لیا۔ پیرا ایشین گیمز 2023 کے چوتھے دن ہی بھارت نے جکارتہ میں منعقدہ پیرا ایشین گیمز 2018 کی کارکردگی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ India Cross 100 Medals at Para Asian Games

بھارت نے پیرا ایشین گیمز میں سو تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 11:31 AM IST

Updated : Oct 28, 2023, 11:50 AM IST

ہانگزو: پیرا ایشین گیمز 2023 میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایشین گیمز 2023 کی طرح بھارت نے ہفتہ کو پیرا ایشین گیمز میں بھی 100 تمغوں کا ہندسہ عبور کر لیا۔ آج دلیپ مہادھو گویت نے مردوں کے چار سو میٹر T47 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے 49.48 سیکنڈ کے بہترین رن ٹائم کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔

پہلی بار، بھارتی پیرا دستے نے سو تمغے جیت کر پیرا ایشین گیمز کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اب تک بھارت نے 26 طلائی، 29 چاندی اور 45 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے پیرا ایتھلیٹس نے ایشیائی کھیلوں میں 100 تمغوں کا سنگ میل عبور کر لیا اور اس کامیابی نے جاری چوتھے ایشین پیرا گیمز کو ملک کے لیے یادگار بنا دیا۔

جکارتہ میں 2018 کے پیرا گیمز میں ملک کے لیے سب سے زیادہ تمغے آئے جس میں 15 طلائی، 24 چاندی اور 33 کانسے سمیت 72 تمغے جیتے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرا ایشین گیمز میں 100 تمغے جیتنے پر ایکس پر پوسٹ کرکے مبارکباد دی۔

  • سو تمغے جیتنے پر مودی کی مبارک باد

ایشین پیرا گیمز میں بھارت کی اس اہم کامیابی پر وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ''یہ کامیابی ہمارے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ، محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ یہ شاندار سنگ میل ہمارے دلوں کو بے پناہ فخر سے بھر دیتا ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر فرد کے لیے تعریف اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ جیت ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔''

  • 100 MEDALS at the Asian Para Games! A moment of unparalleled joy. This success is a result of the sheer talent, hard work, and determination of our athletes.

    This remarkable milestone fills our hearts with immense pride. I extend my deepest appreciation and gratitude to our… pic.twitter.com/UYQD0F9veM

    — Narendra Modi (@narendramodi) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کھیلوں میں بھارت کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو ہندوستان نے PR3 مکسڈ ڈبلز سکلز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مکسڈ ڈبلز جوڑی نے 8:50.71 کے ٹائمنگ کے ساتھ پوڈیم فنش حاصل کیا۔

  • Congratulations to Anita and Narayana Konganapalle for their exceptional Silver Medal in Rowing - PR3 Mixed Double Sculls.

    Their teamwork and dedication have shone brilliantly! This achievement fills the nation with pride. pic.twitter.com/zNWXL3T41l

سویانش نارائن جادھو نے جمعہ کو تیراکی میں بھارت کی طرف سے کھیل کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس نے مردوں کی 50 میٹر بٹر فلائی-S7 کیٹیگری میں 32.22 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سولیراج دھرمراج نے مردوں کے لانگ جمپ T64 زمرے میں 6.80 کی چھلانگ لگا کر ایشین پیرا گیمز 2023 میں ہندوستان کا 25 واں اور مجموعی طور پر 98 واں طلائی تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں: Asian Para Games 2023 میرٹھ کی زینب خاتون نے پیرا ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا

بھارتی ٹیم ہفتہ کو ایتھلیٹکس، شطرنج اور روئنگ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہے گی۔ ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس نے کل 17 تمغے جیتے ہیں جن میں سات طلائی، چھ چاندی اور چھ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ جمعہ کو شیتل دیوی نے تیر اندازی کمپاؤنڈ اوپن ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے دن کی شاندار شروعات کی تھی۔ جب کہ دھرم راج سولیراج نے مردوں کے لانگ جمپ T-64 مقابلے میں 6.80 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا۔

  • 🔥💯🥇🥈🥉 What a MOMENTOUS achievement! India has clinched a STUNNING 💯 medals at the #AsianParaGames2022! 🎉🇮🇳

    🙌 The dedication, passion, and sheer talent of our para-athletes have us beaming with PRIDE! 🌟🇮🇳

    👏 A HUGE shoutout to our incredible athletes, coaches, and the… pic.twitter.com/L1JCrtLVIg

    — SAI Media (@Media_SAI) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:Year Ender of Indian Sports 2021: سال 2021 بھارتی کھیلوں کے لیے یادگار ثابت ہوا

پیرالمپک میں میڈل جیتے والوں سے وزیراعظم نے ملاقات کی

ہندوستان کے نتیش کمار اور ترون نے مردوں کے ڈبلز SL3-SL4 بیڈمنٹن میں سونے کا تمغہ جیتا۔ بھارت نے مردوں کے بیڈمنٹن سنگلز SL3 ٹورنامنٹ میں دو پوڈیم فنشز کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔ پرمود بھگت نے سونے کا تمغہ جیتا، جب کہ نتیش کمار نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تھلاسمتی نے بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز ایس یو 5 ڈویژن میں چین کی کیکسیا یانگ کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے قبل، رمن شرما نے مردوں کے 1500 میٹر T-38 مقابلے میں 4:20.80 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔

Last Updated : Oct 28, 2023, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.