ETV Bharat / sports

Emerging Asia Cup 2023 Final پاکستان اے نے لگاتار دوسری بار جیتا ایمرجنگ ایشیا کپ

ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں پاکستان اے نے بھارت اے کے سامنے 353 رن کا بڑا ہدف رکھا تھا، لیکن بھارت کی پوری ٹیم 40 اوورز میں صرف 224 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ جس کے ساتھ پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کے خطاب کو اپنے نام کرلیا۔

India A vs Pakistan A Emerging Asia Cup 2023 Final
طیب طاہر کی طوفانی سنچری، بھارت کے سامنے 353 رن کا ہدف
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 7:27 PM IST

Updated : Jul 23, 2023, 10:35 PM IST

کولمبو: پاکستان اے نے مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں اتوار کے روز بھارت اے کو 128 رنوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار یہ خطاب جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان-اے نے طیب طاہر (71 گیند، 108 رنز) کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت اے کے سامنے 353 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔ پاکستانی گیندبازوں نے سفیان مقیم (66/3) کی قیادت میں بھارت اے کو 224 رنز پر آل آؤٹ کرکے اسے 10 سال بعد چیمپئن بننے سے روک دیا۔ صائم ایوب (51 گیند، 59 رنز) اور صاحبزادہ فرحان (62 گیند، 65 رنز) کی نصف سنچریوں کے باوجود پاکستان اے 187/5 کے اسکور پر جدوجہد کررہی تھی، جس کے بعد طاہر نے سنچری بنا کر ٹیم کو 352 رن کے اسکور تک پہنچادیا۔

بھارت اے نے جواب میں اچھی شروعات کی، لیکن اسپنرز کے خلاف مڈل آرڈر کی ناکامی ٹیم پر بھاری پڑی۔ بھارتی ٹیم دیکھتے ہی دیکھتے 132/2 سے 194/8 پر پہنچ گئی۔ ٹیلنڈرز نے کچھ وقت وکٹ پر گزارا لیکن وہ صرف شکست کا مارجن ہی کم کر سکے۔ پاکستان اے نے 2019 میں پہلی بار چیمپئن بننے کے بعد دوسری بار یہ خطاب جیتا ہے۔ 2013 میں چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم پانچ میں سے دو مقابلوں میں رنر اپ رہی ہے۔

پاکستان اے کی جانب سے دیے گئے 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارت اے نے شاندار آغاز کیا۔ بھارت اے چھ اوورز میں 56 رنز بنا کر اچھی لے میں نظر آ رہا تھا جس کے بعد پاکستان-اے نے رن ریٹ پر لگام لگانی شروع کی۔ اگلے دو اووروں میں صرف چھ رنز آئے اور سائی سدرشن (28 گیند، چار چوکے، 29 رنز) دباؤ میں آکر نویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

کریز پر15 گیندیں گزارنے کے بعد نکن ہوزے 11 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہندوستان کی معدوم ہوتی جیت کے امکانات کو ابھیشیک شرما نے زندہ رکھا۔ ابھیشیک نے 44 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے یش دھول کے ساتھ 52 رنز کی شراکت داری کی۔

ابھیشیک-دھول کی جوڑی ہندوستان کی جیت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے دونوں کی وکٹیں لے کر ہندوستان کو زبردست دھچکا دیا۔ ابھیشیک نے 51 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 61 رنز بنائے جبکہ دھول نے 41 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔

اس دوران مبشر خان نے نشانت سندھو کو آؤٹ کیا جبکہ مہران ممتاز نے دھرو جریل اور ریان پراگ کی شکل میں ہندوستان کے آخری بلے بازوں کوآؤٹ کردیا۔ سفیان نے اپنا اسپیل ختم ہونے سے پہلے ہرشیت رانا (13) کا بھی وکٹ چٹکایا۔ راج وردھن ہانگرگیکر (11)، مانو سوتھر (7 ناٹ آؤٹ) اور یوراج سنگھ ڈوڈیا نے پچ پر وقت ضرور گزارا لیکن یہ محض رسمی تھا۔ ارشد اقبال نے ہانگرگیکر کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر نے یوراج کو بولڈ کر کے پاکستان کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

اس سے قبل انڈیا-اے نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان پر دباؤ نہیں بنا سکا۔ فرحان اور ایوب شروع سے ہی اٹیکنگ موڈ میں بلے بازی کرتے رہے اور انہوں نے بھارتی گیند بازوں کو اپنی لے حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو 10 اوور میں 69 رن تک پہنچا دیا۔

ایوب 16 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن راج وردھن ہنگرگیکر کی نو بال نے انہیں نیا موقعہ دے دیا۔ اوپنر نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 51 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رن کی اننگز کھیلی۔ فرحان 62 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ اچھی لے میں نظر آ رہے تھے لیکن ان کے رن آؤٹ ہونے سے پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی۔

ریان پراگ نے 28 ویں اوور میں عمیر یوسف (35) اور قاسم اکرم (0) کو آؤٹ کر کے تیز رفتار پاکستانی اننگز کو کچھ دیر کے لیے سست کر دیا، لیکن طاہر نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے یہ کسر پوری کردی۔ طاہر نے صرف 71 گیندوں پر 108 رن کی سنچری اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اپنے آخری اسکور میں مزید 20 رن کا اضافہ کر سکتا تھا لیکن ہنگرگیکر نے آخری اوور میں طاہر اور مبشر خان (47 گیندوں پر 35 رن) کو آؤٹ کر دیا۔ ہرشیت رانا نے پاکستانی اننگز کے اختتام سے قبل مہران ممتاز (10 گیندوں، 13 رن) کو آؤٹ کیا، جس کے بعد محمد وسیم جونیئر (10 گیندوں، 17 ناٹ آؤٹ) نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر پاکستان کو 50 اوور میں 352/8 تک پہنچا دیا۔

رانا بھارت کے لیے سب سے مہنگے بولر رہے، جنہوں نے چھ اوور میں 51 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ ہینگرگیکر (چھ اوور، 48 رن) اور پراگ (چار اوور، 24 رن) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مناو سوتھر (نو اوور، 68 رن) اور نشانت سندھو (نو اوور، 48 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jul 23, 2023, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.