ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں کسان تحریک کا معاملہ زیر بحث آیا - cricket news

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم میٹنگ میں کسان تحریک کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی جس میں سبھی نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

virat kohli press conference
virat kohli press conference
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 9:10 PM IST

Updated : Feb 4, 2021, 9:21 PM IST

مرکزی حکومت کے خلاف کسانوں کی تحریک کی بات بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ تک پہنچ گئی اور کھلاڑیوں نے کسانوں کی تحریک پر آپس میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ یہ اطلاع کپتان وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں دی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی کل کے میچ سے قبل ٹیم کی حکمت عملی اور دیگر موضوع پر منعقد پریس کانفرنس میں یہ باتیں بتائی۔

وراٹ کوہلی نے کہا کہ 'ٹیم میٹنگ میں کسان تحریک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کسانوں کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تمام کھلاڑیوں اپنی اپنی رائے پیش کی۔

یہ بات وراٹ نے اس وقت بتائی جب ایک صحافی نے کوہلی سے ان کے ٹویٹ کے بارے میں پوچھا جس میں انہوں نے کسانوں کے آندولن کے بارے میں لکھا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ گزشتہ روز وراٹ کوہلی نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'اختلاف کے اس وقت ہم سب متحد رہیں۔ کسان ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تمام فریقین کے مابین دوستانہ حل نکالا جائے گا۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.