ETV Bharat / sports

ایل پی ایل کی نیلامی میں نظر آئیں گے شاہد آفریدی، مناف پٹیل جیسے بڑے نام

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:54 PM IST

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ، بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر ثاقب الحسن ، ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈوین براوو ، انگلینڈ کے روی بوپارہ، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور جنوبی افریقہ کے ورنن فیلینڈر جیسے کھلاڑی ایل پی ایل کی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔

Big names like Shahid Afridi and Munaf Patel will be seen in the LPL auction
ایل پی ایل کی نیلامی میں نظر آئیں گے شاہد آفریدی، مناف پٹیل جیسے بڑے نام

بھارت کے سابق تیز گیندباز مناف پٹیل اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز کرس گیل اور ڈیرن سیمی چیسے کھلاڑی ایل پی ایل کی نیلامی میں دکھیں گے۔ ان کے علاوہ تقریبا 150 بیرونی کھلاڑیوں نے بھی اپنا نام ایک اکتوبر کو ہونے والے نیلامی کے لیے دیا ہے۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ، بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شاکب الحسن ، ویسٹ انڈیز بلے باز ڈیرن براوو ، انگلینڈ کے روی بوپارہ ، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور جنوبی افریقہ کے ورنن فیلینڈر اس نیلامی میں حصہ لیں گے۔

ایل پی ایل میں پانچ فرنچائزی کھیلیں گی۔ اس کا پہلا سیزن 14 نومبر سے 6 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ اگست میں کھیلا جانا تھا لیکن کووڈ 19 کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ یہ معلومات خود سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دی تھی۔

غورطلب یہ ہے کہ ہر فرنچائزی چھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خرید سکتی ہے۔ مجموعی طور پر 30 بین الاقوامی کھلاڑی اور 65 مقامی کھلاڑیوں کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تمام ٹیموں میں 19 کھلاڑی ہوں گے۔ لیگ کے میچ دمبولا ، پلےکیلے اور ہیم بینٹوٹا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایل پی ایل کا آغاز ہیم بینٹوٹا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.