ETV Bharat / sports

بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنوں سے شکست دی - پہلے بلے بازی کا فیصلہ

بھارت نے سہ یک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹرلیا کو 13 رنوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹرلیا کو 303 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 49.3 اوور میں 289 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کا 36 اوورز میں 197 اسکور
آسٹریلیا کا 36 اوورز میں 197 اسکور
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 3:54 PM IST

Updated : Dec 2, 2020, 5:17 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 میں محض 289 رن ہی بناسکی۔ اس طرح بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنوں سے شکست دے دی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پے درپے وکٹ کرتے رہے جس کی وجہ سے ٹیم مستحکم نہیں ہوسکی اور دو میچ جیتنے کے بعد آخری میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں نے مایوس کیا شیکھر دھون 16 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بعد ازاں مینک اگروال کی جگہ موقع پانے والے شوبھم گل کا ساتھ دینے آئے کپتان وراٹ کوہلی نے 56 رن کی اچھی شراکت داری کی۔ 33 رن بنانے والے گل کو ایگر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ حالانکہ کپتان کوہلی کے کہنے پر گل نے ریویو بھی لیا جو ناکام رہا۔

بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے تین سو تین کا ہدف رکھا ہے۔ جس کے جواب میں آدھی میزبان ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ ایس این ٹھاکر نے بتیس رنز دے کر دو وکٹس لیے۔ جب کہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 92 رن کی بہترین پاری کھیلی۔

واضح رہے کہ سہ یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچ آسٹریلیا جیت چکی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ ہوگیا ہے۔

Last Updated : Dec 2, 2020, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.