ETV Bharat / sports

ODI World Cup 2023 سی اے بی انگلینڈ بمقابلہ پاکستان میچ کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 12 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ requests to reschedule England Pakistan match

سی اے بی انگلینڈ بمقابلہ پاکستان میچ کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 10:45 AM IST

کولکتہ: بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے 12 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ کو کسی اور تاریخ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ہفتہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، سی اے بی نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر میچ 11 نومبر کو منعقد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کولکتہ سٹی پولیس نے سی اے بی کو مطلع کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کو اضافی سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی، جب کہ کولکتہ پولیس 12 نومبر کو کالی پوجا کا دن ہونے کی وجہ سے فکر مند ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’سی اے بی حکام نے جمعرات کو سٹی پولیس حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہیں تہوار کے دن امن و امان کے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کو تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ احمد آباد پولیس نے نوراتری کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے 15 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہند-پاکستان میچ کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے میں معذوری ظاہر کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق مقابلے کو 14 اکتوبر کو منتقل کر دیا گیا ہے تاہم آئی سی سی یا بی سی سی آئی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hales Retire from International Cricket انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ایڈن گارڈنز میں ورلڈ کپ کا آخری میچ 1996 میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس سیمی فائنل میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے 252 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 120 رنز پر آٹھ وکٹ گنوا بیٹھی اور تماشائیوں کی بدتمیزی کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔ میچ ریفری کلائیو لائیڈ نے سری لنکا کو فاتح قرار دیا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، تاہم ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.