ETV Bharat / sitara

Ira Khan Has No Plans for Bollywood Debut: آرین خان کے بعد عامر خان کی بیٹی نے بھی کہا' انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں' - ایرا خان کو اداکاری میں دلچسپی نہیں

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے کہا کہ وہ اداکار بننے میں دلچسپی نہیں رکھتیں لیکن لگتا ہے کہ وہ کسی دن فلم ڈائریکٹر بن سکتی ہیں۔ ایک چیٹ سیشن کے دوران جب ان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تب ایرا نے واضح کیا کہ وہ لائم لائٹ میں رہنے کا کوئی خواب نہیں دیکھتی ہیں۔ Ira Khan not Getting into Movies

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 4:40 PM IST

سنیما کی دنیا میں بہت سے اسٹار کڈ اپنے والدین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں اپنا نام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کچھ اور بھی ہیں جو لائم لائٹ میں آنے یا اداکار بننے کا خواب نہیں دیکھتے ہیں۔ سپراسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان انہی میں سے ایک ہیں۔ Ira Khan on Acting

ایرا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فالورز کے ذریعہ پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب دئیے۔ اس سیشن میں انہوں نے دماغی صحت، مستقبل کے منصوبوں اور مزید بہت سے سوالات کے جواب دئیے۔ سیشن کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے ان سے بالی ووڈ میں اداکاری کرنے کے منصوبے کے بارے میں پوچھا، جس پر ایرا نے جواب دیا کہ وہ فلموں میں نہیں آرہی ہیں۔ Ira Khan has no Plans for Bollywood Debut

آرین خان کے بعد عامر خان کی بیٹی نے بھی کہا' انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرا اداکارہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ لیکن ان کے ماضی کے کام سے لگتا ہے کہ وہ کسی دن فلمساز بن سکتی ہیں۔ ایرا تھیٹر سے جڑی ہوئی ہیں اور وہاں انہوں نے ایک پلے کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ انہوں نے میڈیے نامی ڈرامے کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

وہیں عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان یش راج فلمز کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ وہ اپنی فیچر فلم مہاراجہ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں شالینی پانڈے، شروری واگھ اور جیدیپ اہلاوت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

دریں اثنا، عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 14 اپریل 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Aryan Khan to Make Debut as Writer: شاہ رخ کے بیٹے آرین خان اداکاری نہیں کرنا چاہتے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.