ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین کا دعویٰ، کیف میں ایرانی ڈرون سے حملہ

کریمیا پل پر دھماکے کے بعد سے روس یوکرین پر مسلسل فضائی حملے کر رہا ہے۔ اس دوران یوکرین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس ایرانی ڈرون کے ذریعہ دارالحکومت کیف کے اطراف پر حملہ کررہا ہے۔Russia Ukraine War

ukraines kyiv area hit by iranian made kamikaze drones
یوکرین کا دعویٰ، ایرانی ڈرون سے یوکرین کے علاقوں پر حملہ
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 7:30 PM IST

کیف: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ساختہ ڈرون کامیکاز سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ کریمیا پل پر دھماکے کے بعد روس یوکرین پر بڑے پیمانے پر مہلک حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کیف کے علاقائی گورنر اولیکسی کولیبا نے کہا کہ ایرانی ڈرون سے حملہ دارالحکومت کے قرب و جوار میں ہوا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر کہا کہ علاقے میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کوئی تفصیلی معلومات نہیں دیں۔

وہیں یوکرین کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے روس کے زیر قبضہ علاقوں میں سے کچھ کو واپس لے لیا ہے۔ روس نے پیر کے روز کیف کافی زیادہ میزائل داغا تھا جس کی وجہ سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کو دیکھتے ہوئے مغربی رہنماؤں نے اس ہفتے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور ہتھیاروں سمیت مزید فوجی امداد بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NATO On Ukraine نیٹو یوکرین کو میزائلوں سے دفاع کے لئے ہتھیار فراہم کرے گا

کیف نے کہا ہے کہ حملہ آور روسی فوج کو شکست دینے کے لیے یہ فضائی دفاعی سسٹم انتہائی اہم ہیں۔ برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ جدید ترین NASSAM طیارہ شکن سسٹم کے لیے میزائل فراہم کرے گا، جسے پینٹاگون، امریکی محکمہ دفاع کا ہیڈکوارٹر، آنے والے ہفتوں میں یوکرین بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برطانیہ معلومات اکٹھا کرنے اور لاجسٹک سپورٹ کے لیے سینکڑوں اضافی ڈرون بھی بھیج رہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ یہ ہتھیار یوکرین کو روسی حملوں سے اپنی فضائی حدود کا دفاع کرنے اور امریکی NASSAMs کے ساتھ اپنے مجموعی میزائل دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.