ETV Bharat / international

US School Shooting امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں منگل کو مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Virginia Shooting

امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 11:07 AM IST

واشنگٹن: امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے رچمنڈ میں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ رچمنڈ پبلک اسکول کے اہلکار میتھیو اسٹینلے کے مطابق گولی باری شام 5:15 (2115 جی ایم ٹی) قریبی الٹریا تھیٹر میں ہیوگینٹ ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد منرو پارک میں ہوئی۔ شہر کے عبوری پولیس چیف ریک ایڈورڈز نے کہا کہ سات زخمیوں میں سے دو ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رچمنڈ پبلک سکول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل بروز بدھ 7 جون کو سب اسکول بند کر دے گا۔

ہائی اسکول کے تمام گریجویشن ایونٹس کو بھی اس ہفتے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رچمنڈ کے میئر لیور اسٹونی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’ہم اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کہیں نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول میں ہوئی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Ecuador Shooting ایکواڈور میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.