ETV Bharat / international

Stampede at Iraqi Football Stadium عراقی فٹبال اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے دو افراد ہلاک، درجنوں زخمی - Arabian Gulf Cup

عراق اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا عرب گلف کپ کے فائنل میچ سے قبل بصرہ کے ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فائنل میچ میں آج شام 7 بجے میزبان عراق کا مقابلہ عمان سے ہونا ہے۔

stampede at Iraqi football stadium ahead of Arabian Gulf Cup final
عراقی فٹبال اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 3:11 PM IST

Updated : Jan 19, 2023, 3:30 PM IST

بصرہ: عربی گلف کپ کے فائنل سے قبل جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی بھگدڑ میں دو افراد ہلاک اور تقریبا 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عرب گلف کپ کا فائنل میچ آج شام 7 بجے میزبان عراق کا مقابلہ عمان سے ہونا ہے۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے کی امید میں صبح سے ہی ہزاروں شائقین بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کا ایک سمندر دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 6 جنوری کو شروع ہوا، جس میں خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک - بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ یمن اور عراق کی ٹیمیں شامل تھیں۔ 1979 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عراق نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2023, 3:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.