ETV Bharat / international

Strong earthquake in Mexico میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک شخص ہلاک

میکسیکو کے مغربی وسطی علاقے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث ایک شخص کی موت ہوگئی۔ نیشنل سیسمک سروس نے ابتدائی طور پر 7.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی لیکن دو گھنٹے بعد اس کی شدت 7.7 ہو گئی۔

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 12:19 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے مغربی وسطی علاقے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور کچھ ساختی نقصان پہنچا۔

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بحریہ کی وزارت سے ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا کہ مغربی کولیما ریاست کے ایک ساحل سمندر ریزارٹ، منزانیلو میں ایک شاپنگ سینٹر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

صدر پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:05 بجے آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں خاص طورپر کولیما اورمیکوآکن کے گورنروں سے رابطے میں تھے۔ تاہم دارالحکومت میکسیکو سٹی کے کچھ حصے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔

فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن (سی ایف ای) کے مطابق میکسیکو سٹی، ہمسایہ ریاست میکسیکو، میکوآکن، کولیما اور جالیسکو میں 12 لاکھ افراد بجلی سے محروم رہ گئے تھے۔ متاثرین میں سے 68 فیصد کو بجلی پہلے ہی بحال کر دی گئی۔

نیشنل سیسمک سروس (ایس ایس این) نے ابتدائی طور پر 7.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی لیکن دو گھنٹے بعد اس کی شدت 7.7 ہو گئی۔ ایس ایس این کے مطابق زلزلے کا مرکزکولکومن سے 63 کلومیٹر جنوب میں میکوآکن میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:20 بجے تک، زلزلہ پیما سروس نے 5.3 کی سب سے بڑی شدت کے ساتھ 168 جھٹکے درج کئے تھے۔

یہ زلزلہ 1985 کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں سالانہ ملک گیر زلزلہ ڈرل کے فوراً بعد آیا۔ 1985 میں آنے والے زلزلے سے میکسیکو سٹی میں ہزاروں افراد ہلاک اور عمارتیں گر گئیں۔ یہ 2017 میں آنے والے زلزلے کا اعادہ تھا، جب ایک مقررہ ڈرل کے چند منٹ بعد ایک زور دار زلزلہ آیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پورے ملک میں میکسیکو کے لاکھوں باشندوں نے مشق میں حصہ لیا، منظم طریقے سے اونچی عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلاوڈیا شنبام نے ٹویٹ کیا، ’’"خوش قسمتی سے ملک کے دارالحکومت میں پیر کے زلزلے کے بعد کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Taiwan تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.