ETV Bharat / international

PAK MILITANT KILLING SUSPECTS شاہد لطیف کے قتل میں ایک ملک کی خفیہ ایجنسی ملوث: پاکستان - حملے میں ایک ملک کی خفیہ ایجنسی کا مکمل کردار

پاکستان پولیس نے بھارت کے انتہائی مطلوب عسکریت پسند شاہد لطیف کے قتل کے معاملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ پاکستان نے کسی ملک کا نام لیے بغیر اس حملے میں ایک ملک کی خفیہ ایجنسی کا مکمل کردار ہونے کا الزام لگایا ہے۔۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس واقعے کے شواہد موجود ہیں، جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ صوبہ سندھ کی پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔ Pathankot attack, Pakistan's Punjab province, mosque in Sialkot, Jaish-e-Mohammed (JeM)

Militant Shahid Latif Murder Case
Militant Shahid Latif Murder Case
author img

By PTI

Published : Oct 14, 2023, 12:19 PM IST

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پولیس سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ جیش محمد دہشت گرد گروپ کے سربراہ مسعود اظہر کے ایک اہم ساتھی اور اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کے پیچھے زیادہ تر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سیالکوٹ شہر کی ایک مسجد میں تینوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے چند دن بعد پاکستان کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ جیش محمد عسکریت پسند گروپ کا لیڈر شاہد لطیف، 2016 میں پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے سیکورٹی گارڈ ہاشم علی کو تین مسلح افراد نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں بدھ کی صبح لاہور سے 100 کلومیٹر دور ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

صوبہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کسی ملک کا نام لیے بغیر، کہا کہ "ایک ملک اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کو انجام دینے میں ملوث ہے۔" انہوں نے کہا، "اس کیس میں ملوث تینوں شوٹروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر گرفتاریاں سیالکوٹ، لاہور، پاکپتن، کسور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں کی گئی ہیں۔" حملے کی منصوبہ بندی کی تفصیلات دیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے آئی جی پی نے کہا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان سے باہر کی گئی تھی۔ دشمن انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک شخص کو پاکستان بھیجا۔ ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہیں کہ یہاں آنے والا شخص کون ہے، وہ کس سے ملا، اور یہاں تک کہ اس کا جیو لوکیشن بھی۔ وہ 6 اکتوبر سے 9 اکتوبر کے درمیان یہاں آئے اور 11 اکتوبر کو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر حملے کے "مدد گاروں، مجرموں اور قاتلوں " کی شناخت کے لیے کام کیا اور ان میں سے بیشتر کو گرفتار کیا ہے اور انہیں جلد ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد حسن اقبال نے کہا کہ یہ "ٹارگٹ کلنگ" اور "دہشت گردی کا واقعہ" ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹھان کوٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سیالکوٹ میں قتل

واضح رہے شاہد لطیف کو 1994 میں بھارت میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد اس پر مقدمہ چلایا گیا اور اس الزام میں اسے جیل بھیج دیا گیا۔ 2010 میں سزا مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ 50 سالہ شاہد لطیف کا تعلق پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے تھا اور وہ کئی برسوں تک نوری مدینہ مسجد، ڈسکہ کے منتظم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.