ETV Bharat / international

عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے بھارت - روس کے مابین تعاون میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 8:59 PM IST

سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل امور اور حالیہ واقعات پر بھارت اور روس نے وسیع تبادلہ خیال کیا۔

Increased Indo-Russian cooperation to end militancy in the Security Council
عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے ہند روس تعاون میں اضافہ

بھارت اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف کثیر الجہتی فورموں پر انسداد عسکریت پسندی کے خلاف مقابلہ کے بارے میں باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ سے متعلق امور پر دونوں ملکوں کے مابین کوآرڈینیشن میں اضافے کے مقصد سے ماسکو میں آج ہونے والی سرکاری سطح کی بات چیت میں یہ اتفاق ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں سکریٹری اور روسی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سرگئی واسیلیویچ ورشین نے کی تھی۔

وزارت خارجہ نے یہاں کہا کہ روس نے یکم جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھارتی کی عارضی رکنیت کا خیرمقدم کیا۔ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل امور اور حالیہ واقعات پر دونوں فریقوں نے وسیع تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید پڑھیں:

نیتن یاہو نے بحرین کے وزیر صنعت سے ملاقات کی

فریقین نے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے کثیرالجہتی فورموں میں باہمی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی میعاد کے دوان روس کو اپنی ترجیح سے آگاہ کیا اور اسی طرح کے چیلنجوں پر ہند روسی خصوصی اور مراعات یافتہ شراکت داری کے جذبے کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.