ETV Bharat / international

جی 20 اجلاس میں چین نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا - جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس

افغانستان کی صورتِ حال پر جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور انہی کو اسے استعمال کرنا چاہیئے۔

Chinese Foreign Minister Wang Yi
چینی وزیر خارجہ وانگ یی
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:36 PM IST

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو جی 20 کے وزرائے خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتِ حال پر وینگ یی کے جی 20 کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔ وزیر نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور انہی کو اسے استعمال کرنا چاہیئے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ ملک پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے غیر ملکی ذخائر کو سودے بازی کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے لیے امداد کی تیزی میں اضافہ ضروری ہے، خاص طور پر افغان عوام کی انتہائی اہم ضروریات کے لیے بروقت امداد فراہم کرنا ہے۔

وہیں، چینی وزیر خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ چین نے افغان عوام کی ضروریات کے مطابق فوری طور پر 200 ملین یوآن (31 ملین امریکی ڈالر) مالیت کے اناج، سرمائی سامان، ویکسین اور ادویات افغانستان کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جی 20 کے ممبروں پر زور دیا کہ وہ عملی طور پر اقدامات کریں تاکہ افغانستان میں موجودہ معاشی بحران اور کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کو آزادانہ طور پر ترقی کا راستہ منتخب کرنے کی حمایت کرنی چاہیے جو ان کے قومی حالات کے مطابق ہو۔

انسداد دہشت گردی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنے وعدوں کو خلوص نیت سے پورا کرنا ہوگا، مختلف دہشت گرد قوتوں کے ساتھ واضح لائن کھینچنی ہوگی اور ان کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

چینی وزیر خارجہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا 21 ستمبر کو آغاز ہوا ہے۔

وہیں اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان، روس اور چین کے خصوصی نمائندوں نے کابل میں طالبان کی حکومت سے حالیہ مشاورت میں رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا،

وہیں ذرائع کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے امن، خوشحالی اور علاقائی استحکام اور ترقی کے مفادات میں تعمیری روابط برقرار رکھنے کے لیے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.