ETV Bharat / international

Grammy Awards 2022 Postponed: اومیکرون کے سبب 'گریمی ایوارڈز' کی تقریب ملتوی - گریمی ایوارڈز 2022

امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے برق رفتاری سے پھیلنے کی وجہ سے موسیقی کے لیے دیے جانے والے دنیا کے اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی Grammy Awards 2022 Postponed کردی گئی ہے۔

Grammy Awards 2022 postponed due to COVID-19 spike
اومیکرون کے سبب 'گریمی ایوارڈز' کی تقریب ملتوی
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 5:02 PM IST

کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی نئی شکل 'اومیکرون' کے بڑھتے ہوئے کیسز Omicron cases in California کے درمیان لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 'گریمی ایوارڈز' کی تقریب ملتوی Grammy Awards 2022 Postponed کر دی گئی۔

یہ تقریب 31 جنوری کو لاس اینجلس کے کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقد ہونی تھی۔ تقریب کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ تقریب ملتوی کرنے کا فیصلہ شہری و ریاستی حکام، صحت اور حفاظت کے ماہرین، فنکار برادری اور ہمارے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد کیا گیا۔

بیان میں کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے 31 جنوری کو تقریب کے انعقاد میں بہت زیادہ خطرہ تھا۔

موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کی تقریب کو ملتوی کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ دو دن قبل ہی امریکا میں پہلی بار 10 لاکھ سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Miss Universe 2021: اکیس سال بعد بھارت کی بیٹی ہرناز سندھو کو ملا مس یونیورس کا خطاب

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کووڈ-19 سے متعلق خدشات کی وجہ سے اس پروگرام کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 2021 میں، اسے جنوری میں ملتوی کر دیا گیا اور مارچ کے وسط میں لاس اینجلس کے 'کنونشن سینٹر' میں منعقد ہوا۔ گریمیز کے علاوہ کئی بڑے ایوارڈز کی تقریبات بھی گزشتہ سال ملتوی کر دی گئی تھیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال بھی گریمی ایوارڈز Grammy Awards کی تقریب ممکنہ طور پر مارچ میں ہی منعقد کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.