امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی سے ریاست مشی گن سمیت پورے امریکہ میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے حالات بگڑسکتے ہیں۔
ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'ڈیموکریٹ سخت اور غیرسائنٹیفک لاک ڈاؤن سے ہماری ریکوری کو ختم کریں گے، جیسا کہ اس وقت آپ کی ریاستی حکومت کر رہی ہے'۔
صدر کے مطابق ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کیس میں تاخیر کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا 'بائیڈن ملک کو بند کردیں گے اور کورونا ویکسین معاملہ میں تاخیر کریں گے اور وبا کی مدت طویل کردیں گے'۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'بائیڈن کی اسکیم مشی گن کو برباد کردے گی، جبکہ میری اسکیم اس ریاست کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور مضوط بنائے گی'۔
- مزید پڑھیں: امریکہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ڈیمو کریٹ حریف جو بائیڈن کا منصوبہ مشی گن میں زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو لانے ،انہیں امریکیوں کے پیسوں کے بل پر مفت ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے اور دیگر فائدے دینے کے ہیں۔