ETV Bharat / entertainment

Khufiya Teaser Out: وشال بھردواج اور تبو فلم خفیہ سے اسکرین پر جادو بکھیرنے کو تیار، فلم کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 1:06 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 4:07 PM IST

ہدایتکار وشال بھردواج اور اداکارہ تبو کی جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر اپنا جادو بکھیرنے کے لیے واپس آگئی ہے ۔ ان کی آئندہ فلم خفیہ کا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا ہے۔Khufiya Teaser Out

وشال بھردواج اور تبو فلم خفیہ سے اسکرین پر جادو بکھیرنے کو تیار

حیدرآباد: جب سے وشال بھردواج نے اپنی آئندہ فلم خفیہ کا اعلان کیا ہے تب سے شائقین فلم کے ٹریلر کے ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ تبو، علی فضل، ومیکا گبی اور آشیش ودیارتھی جیسے شاندار اسٹار کاسٹ کی وجہ سے سب کی نگاہیں اس فلم پر ٹکی ہوئی ہیں۔ چونکہ آج نیٹفلکس نے ٹُوڈُم: اے نیٹفلکس فین ایونٹ نام سے مداحوں کے لیے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے، تو اس دوران او ٹی ٹی پلیٹفارم نے اپنی آئندہ فلموں اور ویب سیریز کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان تمام فلمی شائقین کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ وشال بھردواج کی خفیہ بھی ان فلموں میں سے ایک ہے جس کا اعلان آج نیٹفلکس نے کردیا ہے۔ Khufiya Teaser Out

خفیہ ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔ نیٹفلکس کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں تبو ایک کہانی سناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ خفیہ کے میکرز نے فلم کے حوالے سے ایک بار بتایا تھا کہ ' خفیہ ایک ایسی جاسوسی تھرلر فلم ہے جو ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ کے اندرونی معاملات کے بارے میں ہے۔ یہ ایک ایجنٹ کی کہانی کو بیان کرے گا جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو سمجھنے کے لیے کئی ان سلجھی چیزوں کی تہہ تک پہنچتی ہے۔ ہم مداحوں کو تبو کے اس اوتار کو دکھانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وشال بھردواج اور تبو کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی، اس سے پہلے دونوں نے مل کر حیدر اور مقبول جیسی بہترین فلمیں دی ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پر اس فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا تھا۔ اسے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ 'اس فلم میں تھرلر سے زیادہ آپ کو کچھ نہیں ملے گا، وشال بھردواج کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ فلم جلد ہی نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی'۔

خیال رہے کہ نیٹفلکس نے خفیہ کے ٹیزر کے ساتھ ہما قریشی اور راج کمار راؤ کی ڈارک کامیڈی فلم ' موانیکا او مائی ڈارلنگ، ثانیہ ملہوترا کی فلم کٹھل، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی پہلی فلم کلا کا بھی ٹیزر کیا ہے۔

Last Updated : Sep 24, 2022, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.