ممبئی (مہاراشٹر): وکی کوشل اور کترینہ کیف کے تمام پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے۔ آپ جلد ہی اپنی پسندیدہ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو پہلی بار اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ لیکن یہ کوئی فلم میں نہیں بلکہ ایک ٹی وی اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔Vicky Kaushal and Katrina Kaif
وکی اور کترینہ کے پہلے شوٹ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں کو آرام دہ اور پرسکون چھٹیوں کے کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ وکی اور کترینہ کی جوڑی سچ میں بہت پیاری لگ رہی ہے۔۔وکی کوشل اور کترینہ کیف کے پہلے پروجیکٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔Vicky Kaushal shares screen with Katrina Kaif
-
I'm in love with this pic 🥹🫶❤️#VickyKaushal • #KatrinaKaif #VicKat • pic.twitter.com/dLglz5HPc5
— Khushi (@Khushi8767) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I'm in love with this pic 🥹🫶❤️#VickyKaushal • #KatrinaKaif #VicKat • pic.twitter.com/dLglz5HPc5
— Khushi (@Khushi8767) September 14, 2022I'm in love with this pic 🥹🫶❤️#VickyKaushal • #KatrinaKaif #VicKat • pic.twitter.com/dLglz5HPc5
— Khushi (@Khushi8767) September 14, 2022
اس بالی ووڈ جوڑے نے دسمبر 2021 میں راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ اگرچہ جوڑے نے کبھی بھی عوامی پلیٹفارم پر اپنے رشتے کو قبول نہیں کیا، شادی سے پہلے تقریبا دو سال تک دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا ہے۔ کافی ود کرن کے سیزن 7 کے حالیہ ایپی سوڈ میں کترینہ نے انکشاف کیا کہ ان کی ملاقات وکی سے زویا اختر کی پارٹی میں ہوئی اور اس وقت سے ان کے درمیان محبت شروع ہوئی تھی ۔
-
power couple 😍 #VicKat #KatrinaKaif #VickyKaushal #Katrina pic.twitter.com/0FC1XbcCFF
— Katrina Kaif (@katblooms) September 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">power couple 😍 #VicKat #KatrinaKaif #VickyKaushal #Katrina pic.twitter.com/0FC1XbcCFF
— Katrina Kaif (@katblooms) September 13, 2022power couple 😍 #VicKat #KatrinaKaif #VickyKaushal #Katrina pic.twitter.com/0FC1XbcCFF
— Katrina Kaif (@katblooms) September 13, 2022
-
I'm so excited for the ad🤩
— Merve (@itsewrem) September 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
My babies🫶🏻🫶🏻🫶🏻#KatrinaKaif #VickyKaushal #VicKat pic.twitter.com/kVHCxtPLxB
">I'm so excited for the ad🤩
— Merve (@itsewrem) September 13, 2022
My babies🫶🏻🫶🏻🫶🏻#KatrinaKaif #VickyKaushal #VicKat pic.twitter.com/kVHCxtPLxBI'm so excited for the ad🤩
— Merve (@itsewrem) September 13, 2022
My babies🫶🏻🫶🏻🫶🏻#KatrinaKaif #VickyKaushal #VicKat pic.twitter.com/kVHCxtPLxB
وکی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کترینہ نے بتایا کہ ' وکی کبھی ان کی نظروں میں نہیں آئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ' وہ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھیں۔ انہوں نے صرف وکی کا نام سنا تھا، ان سے کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ لیکن پھر جب میں ان سے ملی تو مجھے وہ بے حد پسند آئے۔
کترینہ نے مزید کہا کہ ' یہ میری قسمت تھی اور اسے واقعی میں ہونا تھا۔ اتنے سارے اتفاقات ہوئے کہ ایک وقت میں یہ سب کچھ غیر حقیقی محسوس ہورہا تھا۔"
واضح رہے کہ کترینہ کیف جلد ہی ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آئیں گی، جو 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ جنوبی اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ 'میری کرسمس' میں نظر آئیں گی اور اس کے بعد سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں بھی دکھیں گی، جو 23 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں:کترینہ نے بتایا کہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی
وہیں وکی، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کے ساتھ گووندا نام میرا میں نظر آئیں گے۔ وہ لکشمن اٹیکر کی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ان دونوں کے علاوہ کے وہ آنند تیواری کی فلم میں ترپتی ڈمری اور میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں سانیا ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔