ETV Bharat / entertainment

Tunisha's Mother Press Conference شیزان خان ادکارہ کو اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا، تونیشا کی والدہ کا الزام

تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما نے ایک پریس کانفرنس میں شیزان خان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیزان اس پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔ شیزان نے اس کا فائدہ اٹھایا اور پھر اسے دھوکہ دیا۔ Tunisha's mother press Conference

تونیشا شرما کی والدہ کا الزام، شیزان خان نے ادکارہ کو اسلام قبول کرنے پرمجبور کیا

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 2:33 PM IST

Updated : Dec 30, 2022, 4:51 PM IST

ممبئی ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے ملزم شیزان خان کے خلاف کئی بڑے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ شیزان کو سزا نہیں دلوا دیتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گی۔ ونیتا شرما نے ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' ان کی بیٹی کو او سی ڈی (اوبیسیسو کمپلسو ڈس آرڈر) کے علاوہ کوئی ذہنی بیماری نہیں تھی'۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملزم شیزان خان کو سزا نہیں ملتی وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔Tunisha's mother press Conference

تونیشا شرما نے 24 دسمبر کو اپنے ٹی وی سیریل علی بابا:داستان کابل کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی۔ اداکارہ کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر ہی شیزان خان، جنہوں نے 20 سالہ اداکار کے ساتھ 'علی بابا داستانِ کابل' میں کام کیا تھا، کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کئی رپورٹس کے مطابق شیزان نے تونیشا کی موت سے 15 دن پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی وہ دونوں گزشتہ کچھ وقت سے ڈیٹ کر رہے تھے۔

تونیشا شرما کی والدہ کا الزام

اداکار کی والدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیزان تونیشا کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ونیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک بار تونیشا نے شیزان خان کا فون چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ جب اس نے شیزان سے یہ بات پوچھی تب اس نے سیٹ پر اپنے کمرے میں تونیشا کو تھپڑ مارا اور اس سے کہا کہ تمہیں جو کرنا ہے کرلو میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ہے'۔ ونیتا شرما نے یہ بھی کہا کہ ' معصوم تونیشا انہیں مہنگے تحائف بھی بھیجتی تھی'۔واضح رہے کہ تونیشا کی موت کے بعد ونیتا نے پہلی بار پریس سے بات چیت کی ہے۔

تونیشا شیزان کی ماں اور بہنوں سے بے حد قریب تھی۔ شیزان کی ماں اکثر تونیشا سے ان کی پہلی گرل فرینڈز کے بارے میں بھی بات کیا کرتی تھی جس سے تونیشا پریشان تھی اور اس کا ذکر انہوں نے اپنی ماں سے کیا تھا۔

اپنی موت سے دو دن پہلے تونیشا بہت تناؤ کا شکار نظر آئیں۔ ونیتا نے یہ بتایا کہ تونشیا کی موت سے ایک دن پہلے وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے سیٹ پر گئی تھیں۔ میں سیٹ پر گئی تو تیونشا نے مجھے شیزان سے بات کرنے کو کہا۔ میں بھی بات کرنے شیزان کے کمرے میں چلی گئی ۔ لیکن شیزان کا رویہ مختلف تھا۔ تونیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ' جب انہوں نے خود شیزان سے پوچھا کہ وہ ان کی بیٹی کو دھوکہ کیوں دے رہے ہیں تب 28 سالہ اداکار نے ان سے کہا کہ ' مجھے افسوس ہے آنٹی۔ میں کچھ نہیں کر سکتا۔ آپ کو جو کرنا ہے کرلو'۔

ونیتا کا کہنا ہے کہ شیزان کے ساتھ رشتے میں آنے کے بعد تونیشا کے رویے میں بھی تبدیلی آئی تھی۔ جب ان سے اداکارہ کے رویے میں آئی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تب ان کی والدہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'شیزان تونیشا کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر رہا تھا اور اس نے کسی اور لڑکی کے ساتھ رشتہ میں ہونے کے باوجود تونیشا کو اس کے لیے مجبور کیا۔ ونیتا نے بتایا کہ 'شیزان نے تونیشا کو اسلامی تعلیمات اپنانے کو کہا تھا۔ یہاں تک کہ تونیشا نے شیزان کی ماں کو 'اماں' کہنا شروع کردیا تھا'۔

اداکارہ کی ماں کا کہنا ہے کہ تونیشا نے وہ کام کیے جو مجھے پسند نہیں تھے، جیسے ٹیٹو بنوانا، گھر میں کتا رکھنا۔ وہ شیزان کے خاندان کو زیادہ ترجیح دے رہی تھی اور میری باتوں کو نظر انداز کر رہی تھی۔ شیزان کے خاندان کی جانب تونیشا کی بڑھتی دلچسپی کے بارے میں ونیتا نے مزید کہا کہ ' شیزان کی بہن تونیشا کو 'ٹیٹو' بنانے کے لیے لے گئی اور شیزان کی ماں نے اسے کتا پالنے کی بھی ترغیب دی۔ حالانکہ مجھے(تونیشا کی والدہ ونیتا شرما) یہ دونوں ہی ناپسند تھے۔ وہ میری گاڑی استعمال کرتا تھا۔ میں نے اس کے استعمال شدہ کاروں اور ڈرائیور کا 50 ہزار کا بل ادا کر دیا ہے'۔

میڈیا والوں سے خطاب کرتے ہوئے ونیتا نے یہ بھی کہا کہ 'تونیشا نے انہیں شو کے سیٹ پر شیزان کے منشیات کے استعمال کے بارے میں بتایا تھا'۔

ونیتا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تونیشا کو ہسپتال لے جانے میں بھی کچھ تاخیر ہوئی تھی۔ 'تونیشا کی خودکشی کے بعد مجھے سیٹ سے فون آیا۔ میں فوراً رکشہ سے وہاں پہنچی۔ ایمبولینس کیوں نہیں بلائی گئی؟ اور ایمبولینس 15 منٹ بعد کیوں پہنچی۔ اسے اتنی دیر کیوں لگ گئی؟ اس پر انہوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ تونیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ شیزان کے اہل خانہ کے خلاف تونیشا کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تیونشا شرما کی مبینہ موت کے معاملے میں مہاراشٹر کی والیو پولیس نے 25 لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں اور امکان ہے کہ ملزم شیزان خان کو بدھ کو وسائی عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ اس کی پولیس حراست کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

پولیس تیسری بار شیزان کو عدالت میں پیش کرے گی اور اس کی تحویل میں مزید تین دن کی توسیع کی بھی درخواست کرے گی کیونکہ انہوں نے تونیشا کا فون ان لاک کر دیا ہے اور چیٹس اور ڈیٹا برآمد ہونے کی بنیاد پر اس کا ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔

Last Updated : Dec 30, 2022, 4:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.