ETV Bharat / entertainment

Sidharth Shukla Birth Anniversary: سدھارتھ شکلا کی سالگرہ پر شہناز گل نے جذباتی پیغام لکھا - سدھارتھ شکلا کی سالگرہ پر شہناز نے تصویر شیئر کی

مشہور بھارتی ریئلٹی شو کا حصہ بن کر گھر گھر مشہور ہونے والے اداکار سدھارتھ شکلا کی آج 41 ویں یوم پیدائش ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقعے پر شہناز گل نے آنجہانی اداکار کے ساتھ اپنی کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔Sidharth Shukla birth anniversary

دھارتھ شکلا کی سالگرہ پر شہناز گل نے جذباتی پیغام لکھا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:02 AM IST

ممبئی: پیر کے روز سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی قریبی دوست اور گرل فرینڈ شہناز گل نے ایک جذباتی پیغام کے ساتھ آنجہانی اداکار کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ شہناز نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سدھارتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سفید شرٹ اور سیاہ بلیزر پہنے مسکراتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔Sidharth Shukla birth anniversary

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ' میں آپ سے دوبارہ ملوں گی۔ 12 12'۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر سدھارتھ کے برتھ ڈے کیک، سدھارتھ کی تصویر اور ہاتھوں کی تصاویر شیئر کی ہے۔ وہیں شہناز کے اس پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوست نے اپنا پیار دیا ہے۔ اداکارہ کشمیرہ شاہ نے ایک تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' ہاں اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا'۔

وہیں ایک مداح نے لکھا کہ ' مجھے اب بھی یقین نہیں ہوتا کہ یہ شخص اب نہیں رہا۔۔۔ میں نے انہیں بی بی 13 میں ان ہاف پینٹ میں کام کرتے ہوئے اور ہم سب کا دل بہلاتے ہوئے دیکھا۔۔۔ ان کے بعد سے بی بی صرف ایک ٹائم پاس ہے۔۔۔تم نے ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ وہیں ایک اور مداح نے لکھا کہ ' تو ہی سڈ تو ہی ناز دونوں مل کے بنے ہیں سڈناز'۔

ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ' کوئی الفاظ کبھی بھی ایک ایسے شخص کو کھونے کے درد کو بیان کو نہیں کرسکتا جو ہماری دنیا ہوتی ہے اور اس شخص کے جانے کے بعد مانو بچپنا سب کچھ ختم ہوگیا'۔

حال ہی میں شہناز نے دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے آنجہانی اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہناز نے کہا کہ 'میں ایک بندے کو شکریہ بولنا چاہتی ہوں۔۔ شکریہ میری زندگی میں آنے کے لیے اور میرے پر اتنا سرمایہ کاری کیا کہ آج میں یہاں تک پہنچی ہوں۔ یہ آپ کے لیے ہے سدھارتھ شکلا'۔

سدھارتھ اور شہناز کے درمیان اس وقت قربتیں بڑھیں جب وہ بگ باس کے گھر میں ایک ساتھ تھے حالانکہ انہوں نے کبھی بھی باضابطہ طور پر اپنے رشتے کا انکشاف نہیں کیا۔ سال 2020 میں سدھارتھ نے بگ باس جیتا تھا۔ دونوں کی کیمسٹری کو عوام نے بہت پسند کیا اور انہوں نے ان دونوں کو 'سڈناز' کا نام دیا۔ یہ جوڑی بگ باس او ٹی ٹی اور ڈانس دیوانے 3 جیسے رئیلٹی شوز میں ایک ساتھ نظر آئی ہے۔ ساتھ ہی دونوں بھُلا دوں گا اور شونا شونا جیسے میوزک ویڈیو میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ کی آج 41 ویں سالگرہ ہے۔ آنجہانی اداکار نے کئی مشہور ٹی وی شوز کیے اور ان سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ چاہے بالیکا ودھو میں ان کا کوئی کردار ہو یا بگ باس 13 کا فاتح بننا، سدھارتھ نے اپنے انداز سے لاکھوں مداح بنائے لیکن 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی اچانک موت نے ایک خلا پیدا کردیا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: شہناز گل کے ساتھ وکی کوشل کا رومانوی انداز نظر آیا، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.