ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill Singing Video شہناز گل کی مسحورکن آواز آپ کو 'ستاروں کے شہر' لے جائے گی - شہناز گل نے ستاروں کے شہر گایا

شہناز گل نے اپنے مداحوں کو اپنی جادوئی آواز سے ایک بار پھر حیران کردیا ہے۔ اداکارہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیہا ککڑ اور جوبن نوٹیال کا گانا 'تاروں کے شہر' گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Shehnaaz Gill Singing Video

شہناز گل کی مسحورکن آواز آپ کو 'ستاروں کے شہر' لے جائے گی

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 3:59 PM IST

حیدر آباد (تلنگانہ): گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل نے 'تاروں کے شہر' گا کر مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا۔ ہفتے کے روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ نیہا ککڑ اور جوبن نوٹیال کا نغمہ' تاروں کے شہر' گاتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں۔Shehnaaz Gill Singing Video

ویڈیو میں شہناز کو تاروں کے شہر گاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایک محبت کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔ ٹی سیریز کی جانب سے 2020 میں ریلیز ہونے والے گانے میں نیہا ککڑ اور سنی کوشل نظر آئے تھے تھے۔ تاروں کے شہر کو جانی نے کمپوز کیا اور لکھا ہے۔

شہناز کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد،مداحوں نے ان کے کمنٹ سیکشن کو اپنے تبصرے سے بھردیا ہے۔ ایک مداح نے کہا، 'آپ کی آواز ہمیشہ میرے دل کو چھوتی ہے'، جبکہ دوسرے نے کہا، 'اتنی پرسکون آواز 😍" مداحوں نے گانے میں درد اور جدائی کو سدھارتھ شکلا کے ساتھ شہناز کے حقیقی زندگی کے رومانس سے جوڑا۔

واضح رہے کہ شہناز، سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے ساتھ اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بگ باس 13 اسٹار نے حال ہی میں ان کے فلم سے نکالے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ شہناز نے اس سال کے شروع میں کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کی۔ اس فلم میں وہ راگھو جویال کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ شہناز حال ہی میں راگھو کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں نظر آئی تھیں۔ تاہم اداکار نے ان خبروں کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:Shehnaaz Gill Relationship شہناز گل نے راگھو جویال کے ساتھ رشتے والی خبروں پر خاموشی توڑی

شہناز نے بگ باس 13 میں اپنے کام کی وجہ سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ بگ باس سے باہر آنے کے بعد انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں اداکاری کی۔ وہ آخری بار دلجیت دوسانجھ کی حوصلہ رکھ میں نظر آئی تھیں۔ اداکار ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور ان کے نام سے ایک یوٹیوب چینل بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.