ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill Relationship شہناز گل نے راگھو جویال کے ساتھ رشتے والی خبروں پر خاموشی توڑی - شہناز گل نے اپنے رشتوں پر خاموشی توڑی

شہناز گل نے ڈانسر راگھو جویال کو ڈیٹ کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی سوال نہ پوچھیں۔ Shehnaaz Gill Relationship

شہناز گل نے کوریوگرافر راگھو جویال کے ساتھ رشتے والی خبروں پر خاموشی توڑی

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 11:41 AM IST

حیدرآباد: 'پنجاب کی کترینہ کیف' شہناز گِل سرخیوں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔ اداکارہ کبھی اپنے دلفریب انداز میں تصویریں شیئر کر محفل لوٹ لیتی ہیں تو کبھی ستاروں کی پارٹی میں شرکت کر اپنے چُلبلے انداز سے لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں۔ حال ہی میں شہناز کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ کوریوگرافر راگھو جویال کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ اب شہناز گل نے خود میڈیا کے سامنے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔Shehnaaz Gill Relationship

بدھ کے روز ایونٹ کے دوران جب میڈیا نے شہناز گِل سے راگھو کے ساتھ ڈیٹ پر سوال کیا تو شہناز نے اپنے بیباک انداز میں کہا کہ اگر کوئی ایک ساتھ نظر آرہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس کے بعد شہناز نے میڈیا سے ہی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 'میڈیا جھوٹ کیوں بولتی ہے؟ میڈیا ہر بار جھوٹ بولتی ہے اور کچھ بھی بولتی ہے۔ ہم کسی کے ساتھ کھڑے ہوں یا کسی کے ساتھ گھوم لیں تو میڈیا اس سے رشتہ جوڑ دیا جاتا ہے۔ شہناز نے کہا کہ میڈیا صرف فضول کی باتیں بولتی ہے اور اب مجھے غصہ آرہا ہے'۔

اتنا کہنے کے بعد شہناز گِل نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں۔ وہ اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے پوچھے جانے والے تمام سوالوں کے جواب ضرور دیں گی۔

واضح رہے کہ شہناز گِل نے سلمان خان کی میزبانی والے مقبول ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس 13 میں حصہ لے کر پورے ملک میں اپنی معصومیت سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ اس شو کے بعد سے شہناز گِل کو بالی ووڈ میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر بھی شہناز گِل کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اب شہناز سلمان خان کی فلم میں بھی نظر آئیں گی۔ وہ 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:شہناز گل ایک بار پھر محبت میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.