حیدرآباد: انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن Indian Film Festival of Melbourne بارہ اگست سے 30 اگست تک میلبورن میں منعقد ہوگا۔ یہ تقریب ہر سال آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوتی ہے۔ اس تقریب میں فلمیں، ٹی وی شوز اور ویب سیریز کی اسکریننگ ہوتی ہے، وہیں بھارتی سنیما میں تعاون دینے والے بہترین فنکار کو بھی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ رواں سال رنویر سنگھ کو ان کی فلم '83' کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ رنویر سنگھ نے ایک تصویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کے ایوارڈز جیتنے والے فاتحین کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا تھا۔Ranveer Singh Bagged Best Actor Award in IFFm
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے ایوارڈ ملنے کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ رنویر سنگھ نے لکھا کہ 'انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) میں '83' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر خوشی ہوئی۔
واضح رہے کہ آئی ایف ایف ایم کا 13 واں ایڈیشن میلبورن میں جاری ہے۔ یہ تقریب 30 اگست کو اختتام پذیر ہوگی لیکن 'ان پرسن ایونٹ 20 اگست کو ختم ہوگی۔ اس کے بعد بھی یہ تقریب دس روز تک جاری رہے گی۔ غور طلب ہے کہ 14 اگست کو پیلس تھیٹر میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے تھے۔
رنویر سنگھ کے علاوہ ویب سیریز 'ممبئی ڈائریز 26/11 اور ودیا بالن اور شیفالی شاہ کی فلم 'جلسہ' (2022) نے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار سوریہ کی سُپر ہٹ فلم 'جے بھیم' اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کو اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ملی، لیکن دونوں فلمیں ایک بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
آئی ایف ایف ایم میں جیتنے والوں کی فہرست
- بہترین فلم : 83
- بہترین ہدایتکار: شوجیت سرکار (سردار ادھم) اور اپرنا سین (دی ریپسٹ)
- بہترین اداکار: رنویر سنگھ (83)
- بہترین اداکارہ: شیفالی شاہ (جلسہ)
- بہترین سیریز: ممبئی ڈائریز 26/11
- سیریز کے بہترین اداکار: موہت رینا، دی ڈائریز (ممبئی 26/11)
- سیریز کی بہترین اداکارہ: ساکشی تنور (مائی)
- بہترین انڈی فلم: جگی
- برصغیر کی بہترین فلم: جوئے لینڈ
- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: کپل دیو
- ڈسرپٹر ان سنیما ایوارڈ: وانی کپور (چندی گڑھ کرے عاشقی)
- ایکوالیٹی ان سنیما ایوارڈ : جلسہ
- لیڈرشپ ان سنیما ایوارڈ: ابھیشیک بچن