ETV Bharat / entertainment

Rakhi Sawant will Perform Umrah: راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ عمرہ کرنے جائیں گی - راکھی ساونت اور عادل خان ہنی مون

حال ہی میں اپنی شادی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی رونق بننے والی راکھی ساونت کے حوالے سے ایک خبر آئی ہے کہ وہ ہنی مون کے بجائے شوہر عادل خان درانی کے ساتھ عمرہ پر جانے والی ہیں۔

راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ عمرہ کرنے جائیں گی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 1:38 PM IST

ممبئی: ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی، والدہ کی خراب صحت اور اسقاط حمل جیسے سنجیدہ موضوعات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہیں۔ اب اس درمیا خبریں آ رہی ہیں کہ راکھی اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ ہنی مون پر نہیں جائیں گی بلکہ عمرہ کے لیے جائیں گی۔ راکھی ساونت نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ وہاں دعا کریں گی کہ ان کی شادی شدہ زندگی خوشگوار رہے۔ Rakhi Sawant will Perform Umrah

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں راکھی ساونت اپنے شوہر عادل کے ساتھ یہ کہہ رہی ہیں کہ 'پہلے ہم عمرے پر جائیں گے۔ ہمارا رشتہ اگر وہاں مضبوط ہو جائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے نہیں توڑ سکتی، جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔ اس بار میرا رشتہ جڑ جائے اور میرا گھر آباد ہو جائے۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

راکھی کے مداح جو یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ راکھی اپنے شوہر عادل کے ساتھ کب ہنی مون پر جائیں گی، اب ان کے لیے سب کچھ واضح ہے۔ لیکن راکھی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ہنی مون پر کب جائیں گی۔

اسقاط حمل کی خبر پر راکھی عادل نے کیا کہا؟

آپ کو بتادیں کہ راکھی ساونت کے حمل اور اسقاط حمل کی خبروں نے گزشتہ روز کافی زور پکڑا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ راکھی ساونت اس وقت حاملہ تھیں جب وہ بگ باس مراٹھی شو کا حصہ تھیں لیکن ان کا اسقاط حمل ہو گیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد عادل اور راکھی نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کی صحت بھی ان دنوں بہت نازک ہے۔ ان کی والدہ ہسپتال میں داخل ہیں اور ان میں برین ٹیومر کی تشخیض ہوئی ہے۔ اس درمیان ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں راکھی اپنے شوہر عادل کے ساتھ ہسپتال میں اپنی ماں سے ملنے کے لیے جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Called Adil Khan: راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا انکشاف، سلمان خان نے انہیں شادی قبول کرنے کو کہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.