ETV Bharat / entertainment

PM Modi Congratulates RRR Team: وزیراعظم مودی نے آر آر آر کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 1:30 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم 'آر آر آر' کے گانے ناٹو ناٹو کو بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے اور دی ایلیفینٹ وِسپرز کو بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم کے زمرے میں آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے آر آر آر کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی

نئی دہلی: 95 ویں آسکر ایوارڈز 2023 میں 'آر آر آر' کے ہٹ ٹریک ناٹو-ناٹو کی جیت سے پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔ آر آر آر کی ٹیم کو اس تاریخی فتح پر دنیا کے ہر کونے سے مبارکبادی کے پیغام وصول ہورہے ہیں۔ آر آر آر کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔راجامولی اور ان کی پوری ٹیم کو جنوبی اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے بھی بہت پیار مل رہا ہے۔ وہیں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی آسکر جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ PM Modi Congratulates RRR Team

جب سے 'ناٹو ناٹو' نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے، فلم کو مسلسل مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آسکر جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے موسیقی کے موسیقار کیروانی اور گانے 'ناٹو ناٹو' کے گیت نگار چندر بوس کی خصوصی تعریف کی ہے، جس کی وجہ سے اس گانے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 95ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتنے پر کارتیکی گونسالویس کی ہدایت کاری اور گنیت مونگا کی پروڈیوس کردہ فلم دی ایلیفینٹ وسپررز کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔اسے بہترین دستاویزی مختصر فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔

واضح رہے کہ ناٹو-ناٹو پلے بیک سنگر راہل سپلی گنج اور کال بھیرو نے گایا ہے۔ اس گلوکار جوڑی کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ ان دونوں گلوکاروں کے فلمی سفر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ دونوں کے کیریئر کا آغاز تقریباً ایک ہی وقت میں ہوا۔ راہل ایک غریب اور سادہ گھرانے سے فلمی دنیا میں آئے ہیں۔ دوسری طرف، کال بھیرو کا تعلق ایک معروف سلیبرٹی فیملی سے ہے۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut Praises Deepika کنگنا رناوت کے بدلے سُر، دیپیکا پڈوکون کی تعریف میں کیا ٹویٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.