ETV Bharat / entertainment

Parineeti Chopra Next Film : پرینیتی چوپڑا کی ایکشن فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان، جانئیے کیا ہے فلم کا نام - پرینیتی چوپڑا کی فلم گوڈ نیم ترنگا

پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی آئندہ فلم کے میکرز نے پیر کو فلم کے ٹائٹل اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ کوڈ نیم: ترنگا کے عنوان والی یہ فلم ایک جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ہے۔ فلم کی کہانی ایک جاسوس کے ارد گرد گھومتی ہے جو ملک کے لیے وقت کے خلاف جاکر ایک خوفناک مشن پر جاتی ہے۔Parineeti Chopra Next Film

پرینیتی چوپڑا کی ایکشن فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان،

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:21 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ، فلم ہینگر اور فلمساز ریبھو داس گپتا 14 اکتوبر کو اپنی فلم 'کوڈ نیم : ترنگا' کو بڑے پردے پر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں شرد کیلکر، راجیت کپور، دبیندو بھٹاچاریہ ، شیشر شرما ، سبیہ ساچی چکرورتی اور دیش ماریوالا جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آنے والے ہیں۔Parineeti Chopra Next Film

جاسوسی ایکشن تھرلر فلم 'کوڈ نیم: ترنگا' ایک جاسوس کی کہانی ہے، جو وقت کے خلاف جاکر اپنے ملک کے لیے ایک خوفناک مشن پر جاتی ہے اور ملک کے لیے قربان ہوجاتی ہے۔ پرینیتی چوپڑا ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ ہارڈی سندھو، جو ایک مشہور اور مقبول گلوکار ہیں، فلم میں اپنی اداکاری سے شائقین کی تفریح کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہدایتکار ریبھو داس گپتا نے کہا کہ ' مجھے اپنی آئندہ فلم کوڈ نیم : ترنگا کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ یہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین اس ایکشن انٹرٹینر سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ کیسے ایک سپاہی ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھانے کے دوران اپنی زندگی کو قربان کردیتی ہے'۔

واضح رہے کہ پرینیتی اس کے علاوہ سورج برجاتیا کی آئندہ فلم 'اونچائی' میں نظر آئیں گی، جس میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 14 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پرینیتی نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پوجا انٹرٹینمنٹ کے آئندہ پروجیکٹ میں ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2019 کی فلم کیسری کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب پرینیتی اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے باضابطہ طور پر ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Doctor G Release Date: ڈریم گرل 2 کے بعد آیوشمان نے اپنی آئندہ فلم 'ڈاکٹر جی' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.