ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha Internationl Collection: بھارت میں ناکام رہی 'لال سنگھ چڈھا' عالمی سطح پر زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بنی - او ٹی ٹی پر لال سنگھ چڈھا

بھارت میں فلم 'لال سنگھ چڈھا' باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں بھلے ہی ناکامیاب رہی ہو لیکن عالمی شائقین کی جانب سے فلم کو مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ فلم نے رواں سال ریلیز ہوئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور دی کشمیر فائلز کو بین الاقوامی سطح پر شکست دے دی ہے۔Laal Singh Chaddha Internationl Collection

بھارت میں ناکام رہی 'لال سنگھ چڈھا' عالمی سطح پر زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بنی

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 12:55 PM IST

ممبئی: عامر خان کی اداکاری والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' سال 2022 کی سب سے زیادہ زیادہ زیر بحث فلم رہی ہے لیکن ٹکٹ کھڑکی پر فلم کی ناکامی نے ثابت کردیا کہ جب تک شائقین کی جانب سے منظوری نہ مل جائے تب چاہے فلم میں کتنا بڑا بھی اسٹار ہو وہ بھی فلم کو ناکام ہونے سے بچا نہیں سکتا۔ فلم کی ناکامی کی وجہ سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف چلائی گئی بائیکاٹ مہم کو بھی سمجھا جارہا ہے۔ وہیں فلم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گھریلو باکس آفس پر خراب پرفارمنس کرنے والی عامر کی فلم نے عالمی بازار میں اچھی کمائی کی ہے۔Laal Singh Chaddha Internationl Collection

گھریلو ٹکٹ کھڑکی پر 60 کروڑ سے کم کمائی کرنے والی فلم کو جہاں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے لیے جدوجہد کا سامنا ہے وہیں عامر خان کی فلم بین الاقوامی سطح پر ایک اسٹار بن کر ابھری ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق عامر کی فلم نے بین الاقوامی سطح پر اچھی کمائی کرنے والی گنگوبائی کاٹھیاواڑی، دی کشمیر فائلز اور بھول بھولیا 2 جیسی ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالی سطح پر فلم کی مجموعی کمائی 59.89 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق عامر چھ ماہ بعد ہی فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہے تھے لیکن فلم کی خراب کمائی نے اس منصوبہ میں تبدیلی لاد ی ہے۔ خبر یہ تھی کہ بھارت میں فلم کی مایوس کن کمائی کی و جہ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم فلم کو ریلیز کرنے سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔ لیکن فلم بین الاقوامی شائقین کو پسند آنے کے بعد چیزیں واپس پٹری میں آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا کو رکشا بندھن کے تہوار اور یوم آزادی کو دیکھتے ہوئے 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم، اس سے عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی صرف 8.20 کروڑ روپے ہوئی اور تھیٹروں میں دو ہفتوں سے زیادہ وقت تک رہنے کے باوجود فلم کو 60 کروڑ روپے کے ہدف کو مکمل کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ریلیز ہوئی فلم رکشا بندھن کی کمائی بھی بے حد مایوس کن رہی۔

مزید پڑھیں:Laal Singh Chadha and Shabash Mithu عامر خان اور تاپسی پنو کی فلم کے خلاف شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.