ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha Box office day 1: رکشا بندھن کے مقابلے لال سنگھ چڈھا کی کمائی بہتر - اکشے کمار کی رکشا بندھن کی پہلی دن کی کمائی

لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔ لیکن ان دونوں ہی فلمیں ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوپائی ہیں۔Laal Singh Chaddha Box office day 1

رکشا بندھن کے مقابلے لال سنگھ چڈھا کی کمائی بہتر

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 11:55 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): سپر اسٹار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کے ساتھ تقریباً چار سال بعد بڑے پردے پر واپس کی ہے۔ یہ فلم اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے ساتھ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ دونوں ہی فلموں نے ریلیز کے پہلے دن کچھ خاص کمائی نہیں کی ہے۔Laal Singh Chaddha Box office day 1

عامر خان، ہدایت کار ادویت چندن کی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ ریلیز سے قبل لال سنگھ چڈھا کے خلاف جاری مہم نے فلم کی کمائی پر منفی اثرات تو قائم کیے ہیں تاہم اگر اس کی ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے مقابلے دو گنی زیادہ ہے۔

تجارتی رپورٹس کے مطابق عامر کی لال سنگھ چڈھا نے اپنے افتتاحی دن 10.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ گزشتہ 13 برسوں میں یہ پہلی بار ہے جب عامر کی فلم نے پہلے دن اتنی کم کمائی کی ہو۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ عامر کی ٹھگز آف ہندوستان کو ہندی باکس آفس کی تاریخ کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ لیکن 2018 میں ریلیز ہوئی اس فلم نے اپنے پہلے دن 52 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

اکشے کی رکشا بندھن کی باکس آفس کی کمائی بھی زیادہ نفیس نہیں معلوم ہورہے ہیں۔آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک بھائی اور اس کی چار بہنوں کے درمیان تعلقات پر مرکوز ہے۔ رکشا بندھن کی پہلی دن کی کمائی صرف 8 سے 8.50 کروڑ رہی ہے جبکہ تجارتی ماہرین کا ماننا تھا کہ یہ فلم پہلے دن 10 سے 12 کروڑ روپے کمائے گی۔

واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا کو بنانے میں 180 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ اکشے کی رکشا بندھ کو زی اسٹوڈیو اور آنند ایل رائے نے تقریبا 70 کروڑ روپے سے زیادہ کے بجٹ میں پروڈیوس کیا ہے۔یہ پہلا ہفتہ دونوں فلموں کے لیے یہ اہم ہوگا کیونکہ لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کو ملے جلے ردعمل مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Laal Singh Chaddha Review: عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا سینما گھروں میں ریلز، جانئے ناظرین کی رائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.