ETV Bharat / entertainment

Ileana D'Cruz Relationship with Katrina's Brother کترینہ کیف کی بھابھی بنیں گی الیانا ڈی کروز، کرن جوہر نے انکشاف کیا - الیانا ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی سے تعلق

کافی وِد کرن سیزن 7 کے حالیہ ایپی سوڈ میں کرن جوہر نے اداکارہ الیانا ڈی کروز اور کترینہ کیف کے بھائی کے درمیان تعلقات کی تصدیق کی ہے۔Ileana D Cruz relationship with Katrina's Brother

کترینہ کیف کی بھابھی بنیں گی اداکارہ الیانا ڈی کروز، کرن جوہر نے انکشاف کیا

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 3:38 PM IST

حیدرآباد: مشہور فلمساز، پروڈیوسر، ڈیزائنر کرن جوہر اپنے مقبول چیٹ شو کافی ود کرن کے ساتویں سیزن سے خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ اس شو کے اب تک 10 ایپی سوڈز آچکے ہیں اور سبھی ایپی سوڈز نے کافی سرخیاں بنائی ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ، جس میں کترینہ کیف، ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی نظر آئے ہیں۔ اس ایپی سوڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ کترینہ کیف کے بھائی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ الیانا ڈی کروز کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ Ileana D Cruz relationship with Katrina's Brother

رواں سال جولائی میں وکی کوشل نے اپنی بیوی کترینہ کیف کی سالگرہ منائی تھی۔ کترینہ کی سالگرہ منانے کے لیے یہ جوڑا اپنے دوستوں کے ساتھ مالدیپ گیا تھا، جہاں ان لوگوں نے بہت مزے کئے۔ وہیں الیانا ڈی کروز بھی کترینہ کیف کے بھائی سیبیسٹن لارنٹ میچل کے ساتھ ان کی سالگرہ کے موقع پر موجود رہی تھی، جس کے بعد سے دونوں کی ڈینٹنگ کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔

کافی ود کرن 7 میں کرن جوہر نے کترینہ سے مالدیپ میں اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ سالگرہ منانے کے بارے میں بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے الیانا کے کترینہ کے خاندان سے تعلق کے بارے میں پوچھتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کرن نے مزید کہا کہ 'میں نے مالدیپ سے سامنے آئی آپ کی سالگرہ کی تصاویر دیکھی اور میں نے سوچا اور کہا کہ ٹھیک ہے میں نے پارٹی میں ان دونوں کو اپنے سامنے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن یہ کافی جلدی نہیں ہے'۔ کرن کے اس تبصرے پر کترینہ صرف مسکراتی ہوئی نظر آئیں اور کہا کہ کرن کی نظریں بہت تیز ہے۔

آپ کو بتا دیں، الیانا نے مالدیپ سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں، لیکن سیبیسٹن کے ساتھ ان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

وکی کوشل کے ساتھ محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی؟ اس ایپی سوڈ میں کترینہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی۔ کترینہ نے شو میں بتایا کہ وکی ان کی نظروں میں کبھی بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف وکی کا نام سنا تھا اور زویا اختر نے انہیں وکی کے بارے میں بتایا تھا اور زویا کی پارٹی میں ہی کترینہ کو وکی سے پیار ہو گیا۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے گزشتہ سال 9 دسمبر 2021 کو شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں:کترینہ نے بتایا کہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.