ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Praises Shehzada Trailer: کرن جوہر نے کارتک آرین کی فلم شہزادہ کے ٹریلر کی تعریف کی - کرن جوہر نے شہزادہ ٹریلر کی تعریف کی

فلمساز کرن جوہر نے کارتک آرین کی فلم 'شہزادہ' کے ٹریلر کی تعریف کی۔ کارتک آرین کی فلم شہزادہ کا ٹریلر جمعرات کے روز جاری کیا گیا تھا۔

کرن جوہر نے کارتک آرین کی فلم شہزادہ کے ٹریلر کی تعریف کی

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 11:09 AM IST

ممبئی: کارتک آرین کی فلم 'شہزادہ' کا ٹریلر جمعرات کو منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مداحوں سے لے کر فلم انڈسٹری کے ممبران تک تقریباً سبھی نے ٹریلر کو اپنا پیار دیا ہے۔ اس درمیان فلمساز کرن جوہر نے بھی شہزادہ کی ٹیم کی تعریف کی۔ کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'مصالحے سے بھرپور اور انٹرٹیمنٹ کا زبردست تڑکا! ٹیم شہزادہ کو مبارک ہو!'۔Karan Johar Praises Shehzada Trailer

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو چیز کرن کی پوسٹ کی جانب توجہ مبذول کرواتی ہے وہ ہے کارتک کے ساتھ ان کی نوک جھوک۔ دراصل کارتک اور جانوی کرن جوہر کی فلم دوستانہ 2 میں کام کرنے والے تھے اور فلم کی شوٹنگ پہلے ہی شروع ہوچکی تھی لیکن کرن کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلم کی کاسٹنگ میں تبدیلی گئی ہے اور نئے سرے سے فلم کی کاسٹنگ کی جائے گی۔ فلم سے نکالے جانے پر کارتک آرین نے نہ تو کوئی بیان جاری کیا اور نہ دھرما پروڈکشن کی جانب سے اس معاملے پر کوئی مزید معلومات فراہم کی گئی۔ اس کے بعد سے کارتک اور کرن ایک دوسرے سے اپنی دوری بنائے ہوئے ہیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اب سب ٹھیک ہے۔

وہیں فلم شہزادہ پر غور کریں تو فلم میں کارتک آرین کے علاوہ کریتی سینن، منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے، اور سچن کھیڈیکر اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ 'شہزادہ' کارتک کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم بھی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ اللو ارجن کی فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے اہم کردار میں نظر آئی تھی۔ اس فلم کو تیلگو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Dharmendra celebrates Lohri: دھرمیندر اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منا رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.