ETV Bharat / entertainment

Trolls Target Urvashi Rautela بھارت اور پاکستان میچ دیکھنے پہنچیں اروشی روتیلا سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر - اروشی روتیلا اور رشبھ پنٹ ٹرولنگ

اتوار کو ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلہ کا دوسرا میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھی شرکت کرنے پہنچی اداکارہ اروشی روتیلا کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔ Trolls Target Urvashi Rautela

بھارت اور پاکستان میچ دیکھنے پہنچیں اروشی روتیلا سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 3:41 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اروشی روتیلا اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ کو دیکھنے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہنچیں۔ اروشی جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئے زبردست میچ سے لطف اندوز ہورہی تھیں وہیں انٹرنیٹ پر اداکارہ کو ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔Trolls Target Urvashi Rautela

بھارت اور پاکستان کا میچ یقینا دلچسپ رہا لیکن میچ سے زیادہ اسٹیڈیم میں اروشی روتیلا کی موجودگی نے زیادہ توجہ حاصل کی۔ چونکہ اس میچ میں رشبھ پنت پندرہ سے زیادہ رن نہیں بناسکے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسٹیڈیم میں ان کے آنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اداکارہ کو پنت کی خراب پرفارمنس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ' وہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اروشی کی موجودگی کی وجہ سے میدان پر توجہ نہیں دے پائے'۔اگرچہ یہ دونوں باتیں ہی مکمل طور پر غیر ضروری ہیں لیکن انٹرنیٹ فارغ لوگوں کے لیے تفریح کرنے کی اچھی جگہ ہے اور سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنائے کا اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا تھا جہاں وہ اس پورے صورتحال کو ایک لطیفے کے انداز میں پیش کرسکیں۔ حالیہ دنوں میں رشبھ پنت اور اروشی روتیلا کے درمیان ہوئے لفظی جنگ سے سوشل میڈیا صارفین اچھی طرح سے واقف ہیں ایسے میں صارفین کے لیے چند منٹوں میں میمز بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں اروشی نے ایک مشہور تفریحی پورٹل کو انٹرویو دیا تھا، جس کا کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں اروشی نے کہا تھا کہ ایک خاص "مسٹر آر پی" نے تقریباً 10 گھنٹے تک ہوٹل کی لابی میں ان سے ملنے کے لیے انتظار کیا جب وہ سو رہی تھیں لیکن اداکارہ کو اس بات کا بہت برا لگا کہ اس شخص کو اتنا انتظار کرنا پڑا۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا مداحوں نے رشبھ پنت کو دوبارہ اداکارہ سے جوڑنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ کہتے ہوئے لکھنا شروع کیا کہ انٹرویو میں جس "آر پی" کے بارے میں اروشی بات کر رہی تھی وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔

اس کے بعد رشبھ پنت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری (جسے انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈیلیٹ کر دیا) پر لکھا کہ ''یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ لوگ انٹرویوز میں صرف معمولی مقبولیت اور سرخیوں میں رہنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ شہرت اور نام کے پیاسے ہیں۔ خدا ان پر رحم کرے۔' انہوں نے نوٹ کے آخر میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا پچھا چھوڑو بہن'، اور 'جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے'۔

اروشی نے بھی رشبھ کی اس اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں لکھا تھا 'چھوٹو بھیا کو بیٹ بال کھیلنی چاہیے۔ میں کوئی منی نہیں ہوں بدنام ہونے کے لیے، چھوٹا بچہ ڈارلنگ تیرے لیے رکشا بندھن مبارک ہو'۔ اس کے بعد اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ' آر پی چھوٹو بھیا اور خاموش لڑکی کا فائدہ مت اٹھاؤ'۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela hits Back at Rishabh Pant: رشبھ پنت کے 'پیچھا چھوڑو بہن' تبصرہ پر اروشی روتیلا کا کرکٹر کو کرارا جواب

واضح رہے کہ سال 2018 میں دونوں کے رشتہ میں ہونے کی افواہیں اس وقت گردش کر رہی تھیں جب دونوں کو ممبئی کے بہت سے مشہور ریستوارنوں، پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اسی سال کچھ خبروں میں دعوی کیا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے۔ تاہم، رشبھ پنت نے جنوری 2019 میں افواہوں کو مسترد کیا اور گرل فرینڈ ایشا نیگی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا۔ رشبھ نے انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے لیے پیغام لکھا، 'بس آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ ہی ہیں جس کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.