ETV Bharat / entertainment

Hrithik Roshan birthday: راکیش روشن اپنے بیٹے ریتک روشن کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے خلاف تھے - رویتک روشن کبھی بالی ووڈ میں قدم نہ رکھیں

ریتک روشن آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور آئندہ چار دنوں میں وہ بالی ووڈ میں 23 سال مکمل کرلیں گے۔ ان کی پہلی فلم 'کہو نا پیار ہے' 14 جنوری 2000 کو ریلیز ہوئی تھی۔ نئے ارادے کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ریتک کو سنیما میں دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ریتک کے والد راکیش روشن نے انہیں لانچ کیا تھا لیکن یہ ان کا منصوبہ کبھی نہیں تھا۔ یہ جاننے کے لیے پڑھیں کہ راکیشن روشن کیوں نہیں چاہتے تھے کہ ریتک بالی ووڈ میں قدم رکھیں۔ Hrithik Roshan birthday

راکیش روشن اپنے بیٹے ریتک روشن کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے خلاف تھے

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 12:51 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن آج 49 برس کے ہوگئے۔ اداکار دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بالی ووڈ میں ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے فلم ساز والد راکیش روشن کبھی نہیں چاہتے تھے کہ وہ بالی ووڈ میں قدم رکھیں۔ اگرچہ راکیش نے انہیں 2000 میں رومانوی میوزیکل ڈرامہ فلم 'کہو نا... پیار ہے' کے ساتھ لانچ کیا تھا ، لیکن ان کا اپنے بیٹے کو فلمی دنیا سے روبرو کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔Hrithik Roshan birthday

ریتک کے مطابق ان کے والد ان کے فلموں میں آنے کے خلاف تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہا کہ ان کے والد کا انہیں لانچ کرنے کا کبھی منصوبہ نہیں تھا اس لیے وہ دوسرے فلمسازوں کے لیے اسکرین ٹیسٹ دے رہے تھے۔ جب راکیش روشن نے دوسرے فلم سازوں، جن کے لیے ریتک آڈیشن دے رہے تھے، سے تعریفیں سنی تب انہیں احساس ہوا کہ شاید وہ ایک اسٹار کو لانچ کرنے کا موقع گنوا دیں گے'۔

اسی دوران راکیش کہو نا... پیار ہے کی پری پروڈکشن پر کام کر رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان یا عامر خان مرکزی کردار ادا کریں۔ لیکن جب کچھ لوگوں نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ اس فلم میں کسی نئے چہرے کی ضرورت ہے تب انہیں ریتک کا خیال آیا جو پہلے سے ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے اپنا راستہ تلاش کر رہے تھے۔ لیکن جب ریتک سے پوچھا گیا کہ ان کے والد کیوں نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکار بنیں، تب ریتک نے کہا کہ 'سینئر روشن کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ان مشکلات اور غیر یقینی صورتحال سے گزرے جن کا انہیں اپنے کیریئر میں سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے والد نے اداکاری میں آنے کے ان کے انتخاب کی حمایت کی تب ریتک کہتے ہیں کہ'میرے والد میرے فلموں میں آنے کے خلاف تھے کیونکہ انہیں اس جدوجہد سے گزرنا پڑا تھا'۔

ریتک نے کہا کہ' ان کے والد نے 20 سال تک سخت جدوجہد کی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں بھی اس سے گزریں جس سے وہ گزرے ہیں'۔ لیکن ریتک نے کہا کہ 'میرے اندر کچھ ایسا تھا جو واقعی پرعزم تھا'۔ اداکار نے کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ بچپن میں بری طرح ہکلاتے تھے۔ ان کے مطابق فلمیں ان کے لیے' نارمل نظر آنے اور محسوس کرنے کا ایک موقع' تھا۔

اداکار نے کہا کہ انہیں بچپن میں رک رک کر بولنے کی وجہ سے اکیلاپن اور آئسولیشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بولنے میں ہونے والی اس پریشانی نے انہیں ایک فاؤنڈیشن قائم کرنے پر مجبور کیا جس کا مقصد خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کی مدد کرنا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی ہکلاہٹ نے انہیں 'ہمدرد، صابر اور متحمل' بنادیا ہے۔ ڈانس ریتک روشن کی وسیع فلمی گرافی کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار کا ماننا ہے کہ وہ ایک اچھے ڈانسر نہیں ہیں۔ حالانکہ وہ اس وقت انڈسٹری کی بہترین ڈانسر میں سے ایک ہے۔ جب اداکار سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ انہیں ایسا کیوں لگتا ہے تب ریتک کہتے ہیں کہ 'ڈانس انہیں قدرتی طور پر نہیں آتی'۔

اداکار نے کہا کہ ان کی رقص کی مہارت پر توجہ مرکوز کرنا غیر ارادی تھا۔ "میں اچھا ڈانسر نہیں تھا،" انہوں نے ایک کہانی سناتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہوں نے کہو نا... پیار ہے میں ایک چھوٹے سے بیڈ پر ریہرسل کرتے ہوئے پوری رات گزاری۔ ریتک کا ماننا ہے کہ ہنر سے زیادہ ان کے رقص کا محنت سے زیادہ تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسیقی کے بارے میں ان کی سمجھ سے ہی انہیں ڈانس کرنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' میں موسیقی کو اپنے دماغ میں بہت اچھی طریقے سے سمجھ لیتا ہوں۔ میرے خیال میں ایک چیز جس کے بارے میں میں بہت سنجیدہ رہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں وہ اسٹیپس نہیں کرتا جو مجھے بتائے گئے ہیں۔ میں ان اسٹیپس کو اپنا بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اداکار ہونے کا مطلب اندھیرے میں تیر چلانے جیسا ہوتا ہے۔ آپ ڈائیلاگ کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں اور آپ کو اسٹیپس کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا ہوتا ہے۔ میں ان اسٹیپس کو ایسے سمجھتا ہوں جیسے کہ میں اسے تلاش کر رہا ہوں'۔

ریتک فی الحال اپنی آئندہ فلم فائٹر میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریتک نے کہا کہ یہ 'سب سے بڑی چیز ہے جس کو حاصل کرنے کی کم از کم کوشش کرنے کا مجھے موقع ملا ہے'۔ دیپیکا پڈوکون والی یہ فلم ہندوستان کی پہلی فضائی ایکشن فلم ہے، جو 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Hrithik Roshan Shares Saba Azad Pic: پہلی بار صبا آزاد کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریتک روشن ہوئے ٹرول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.