ETV Bharat / entertainment

Current Laga Re Song Out: فلم سرکس کا پہلا نغمہ 'کرنٹ لگا رے' ریلیز، رنویر سنگھ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون ٹھمکے لگاتی نظر آئیں - سرکس کا کرنٹ لگا رے ریلیز

رنویر سنگھ کی آئندہ فلم سرکس کا پہلا نغمہ ' کرنٹ لگا رے' ریلیز کردیا گیا ہے۔ گانے میں بالی ووڈ کے باجی راؤ اور مستانی کا زبردست ڈانس دیکھنے کو مل رہا ہے۔ Current Laga Re Song Out

فلم سرکس کا پہلا نغمہ 'کرنٹ لگا رے' ریلیز، رنویر سنگھ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون ٹھمکے لگاتی نظر آئیں

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 3:39 PM IST

حیدرآباد: رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز کی فلم 'سرکس' کا پہلا گانا کرنٹ لگا رے جمعرات (8 دسمبر) کو جاری کیا گیا ہے۔ فلم کے نئے گانے 'کرنٹ لگا رے' سے دیپیکا پڈوکون تقریبا پانچ سال بعد بڑے پردے ڈانس کرتی نظر آئیں گی، انہیں آخری بار فلم پدماوت میں گھومر پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔ اب وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی فلم سرکس میں زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ بالی ووڈ کے ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹی نے فلم 'سرکس' کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس سے قبل 2 دسمبر کو فلم 'سرکس' کا شاندار اور مضحکہ خیز ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے، سنجے مشرا، جانی لیور، ورون شرما اور جیکلین فرنانڈیز سمیت ستاروں سے سجی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔Current Laga Re Song Out

بالی ووڈ کے دو باصلاحیت ستارے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی اداکاری اور رقص کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے۔اب فلم 'سرکس' کے نئے اور پہلے گانے 'کرنٹ لگا رے' میں بالی ووڈ کی اس سپر ہٹ جوڑی نے اپنے ڈانس سے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

'کرنٹ لگا رے' گانے کو بنانے کے لیے بہت سے لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔ اس گانے کو لیجو جارج اور ڈی جے چیتس نے کمپوز کیا ہے۔ اس گانے کو نقش عزیز، دھوانی بھانوشالی، جونیتھا گاندھی اور لیجو جارج نے اپنی آوازیں دی ہیں۔ اس گانے کے بول مشہور گیت نگار کمار نے لکھے ہیں۔ گانے میں تمل ریپ وویک ہری ہرن نے کیہے، جس کے بول تمل گیت نگار ہری نے لکھے ہیں۔

لکھے ہیں۔

دیپیکا کو آخری بار رنویر سنگھ کی فلم 83 میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا تھا۔ 83 کے بعد دیپیکا کو گہرائیاں میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوا تھا جس میں اننیا پانڈے اور سدھانت چتورویدی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون کی آئندہ فلم پٹھان ہونے والی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ فلم فائٹر میں ریتک روشن کے ساتھ بھی نظر آنے والی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر دو دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹریلر سے قبل فلم کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا جس میں فلم میں نظر آنے والے تمام اداکاروں کی جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آنے والے ہیں۔ رنویر کے مد مقابل اداکارہ پوجا ہیگڑے اور جیکلین فرنانڈیز نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم رواں ماہ 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Cirkus Trailer OUT سرکس کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کا دوہرا کردار الجھا دے گا، دیپیکا پڈوکون بھی آئی نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.