ETV Bharat / entertainment

Pakistan' s Joyland Shortlisted for Oscar: آسکر جیتنے کی دوڑ میں بھارتی فلم چھیلو شو کا پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے مقابلہ - چھیلو شو اور جوائے لینڈ کی نامزدگی

پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' بھی دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ اس کا مقابلہ بھارت کی فلم 'چھیلو شو' سے ہوگا۔ Pakistan' s Joyland Shortlisted for Oscar

آسکر جیتنے کی دوڑ میں بھارتی فلم چھیلو شو کا پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے مقابلہ

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 1:26 PM IST

کرکٹ کے میدان کے بعد اب بھارت اور پاکستان کا مقابلہ آسکر میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ آسکر کے انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں بھارت کی جانب سے بھیجی جانے والی فلم 'چھیلو شو' اور پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہی ہے کیونکہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جسے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آسکرز کے 95 ویں ایوارڈ میلے میں 'انٹرنیشنل فیچر فلم' کے زمرے میں دونوں فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ Pakistan' s Joyland Shortlisted for Oscar

واضح رہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے کل رات 10 کیٹیگریز میں 2023 آسکر کے لیے اپنی شارٹ لسٹ فلموں کی نقاب کشائی کی۔ اس میں دستاویزی اور بین الاقوامی فیچر فلم کے ساتھ ساتھ ایک دستاویزی مختصر فلم، میک اپ اور ہیئر اسٹائل، آریجنل سکور، آریجنل گانا، اینیمیٹڈ شارٹ، لائیو ایکشن شارٹ، ساؤنڈ اور ویژول ایفیکٹس شامل ہیں۔

فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر مبنی ہے۔ جہاں پاکستان میں اس فلم کو کئی تنازع کا سامنا کرنا پڑا، وہیں اسے اب دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے 92 ممالک کی فلمیں اس زمرے میں شامل ہونے کے اہل تھیں تاہم ان میں سے صرف 15 ممالک کی فلموں کو انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اب 95ویں آسکرز ایوارڈ کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹگری میں نامزد کی گئی ان 15 فلموں میں سے صرف پانچ فلموں کو ووٹنگ کے ذریعہ اگلے مرحلے میں فائنل لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور پھر ایوارڈ کے لیے ان پانچ فلموں میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان 15 فلموں کی فہرست میں بھارت سے چھیلو شو اور پاکستان سے جوائے لینڈ کا نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں ارجنٹینا کی فلم ارجنٹینا 1985، آسٹریا کی فلم کورسیج، بلجیئم کی کلوز، کمبوڈیا سے ’ریٹرن ٹو سیول‘، ڈنمارک سے ’ہولی سپائیڈر‘، فرانس کی ’سینٹ عمر‘، جرمنی کی ’آل کوئیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، آئرلینڈ کی ’دی کوئیٹ گرل، میکسیکو، براڈو، فالس کورونیکل آف اے ہینڈفل اف تروتھس‘، مراکش کی فلم ’دی بلیو کافتان‘، پولینڈ کی فلم ’ای او‘، جنوبی کوریا کی فلم ’ڈیسیژن ٹو لیو، سویڈن کی ’کائرو کونسپریسی' شامل ہے۔

چھیلو شو ایک گجراتی زبان کی فلم ہے جس کی ہدایت کاری پان نلین نے کی ہے۔ یہ فلم گجرات کے سوراشٹرا کے ایک گاؤں چلالہ سے تعلق رکھنے والے نو سالہ سمے (بھاوین رباری) کی کہانی کو بیان کرتا ہے جو اپنا پورا دن فلمیں دیکھنے میں گزارتا ہے اور جس کی وجہ سے اس میں فلمسازی کے فن کو جاننے کی تجسس پیدا ہوتی ہے۔

وہیں جوائے لینڈ ایک پاکستانی ڈرامہ ہے جس کی کہانی صائم صادق نے لکھی ہے اور ہدایتکاری بھی کی ہے۔ یہ ان کی پہلی فیچر فلم ہے۔ جوائے لینڈ‘ لاہور کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محنت کش شادی شدہ نوجوان (حیدر) کی کہانی ہے، جو ایک ڈانس تھیٹر میں شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس جینڈر سے محبت کرنے لگتا ہے۔فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثنا جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

واضح رہے کہ عامر خان کی مقبول فلم ’لگان‘ کی نامزدگی کے 20 سال بعد پہلی کوئی بھارتی فلم آسکر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی ہے۔ وہیں اس کے علاوہ ایک اور بھارتی فلم آر آر آر‘ کے گانے ناٹو ناتو کو بھی 95ویں آسکرز ایوارڈ کی آریجنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔آسکرز کے لیے نامزد فلموں کی ووٹنگ 12 سے 17 جنوری تک ہو گی۔ نامزدہ فلموں کے اگلے مرحلے کی فہرست کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ 95جبکہ ویں آسکرز ایوارڈ کا میلا 12 مارچ کو ہالی وڈ کے مشہور ڈولبی تھیٹر میں سجے گا۔

مزید پڑھیں: 95th Academy Awards: آر آر آر اور چھیلو شیو کو آسکر میں نامزدگی ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.