ETV Bharat / entertainment

AdiPurush Controversy: آدی پُروش پر تنازعہ، فلم کے ہدایتکار کو نوٹس - آدی پروش کے ہدایتکار کو نوٹس

سرو برہمن مہاسبھا نے جمعرات کو پربھاس اور کریتی سینن کی فلم 'آدی پورش' کے ہدایتکار اوم راوت کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ سات دنوں میں فلم سے 'متنازعہ مناظر' ہٹا دیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔AdiPurush Controversy

آدی پُروش پر تنازعہ، فلم کے ہدایتکار کو نوٹس

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 5:16 PM IST

جے پور: فلم آدی پرُوش جہاں ایک طرف اپنے برے وی ایف ایکس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہی تھی اب فلم کے سامنے ایک نئی مصیبت آکھڑی ہے۔ سرو برہمن مہاسبھا نے جمعرات کو پربھاس اور کریتی سینن کی 'آدی پورش' کے ہدایتکار اوم راوت کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ سات دنوں میں فلم سے متنازعہ مناظر ہٹا دیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایڈوکیٹ کملیش شرما نے سرو برہمن مہاسبھا کے قومی صدر پنڈٹ سریش شرما کی جانب سے یہ نوٹس بھیجا ہےAdiPurush Controversy

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ' فلم میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویر کشی غلط طریقے سے کی جا رہی ہے، اس فلم میں ہندو دیوی دیوتاؤں کو برا دکھایا گیا ہے، وہ چمڑے کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور انہیں غیر مہذب انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ دراصل فلم میں انتہائی نچلی سطح کی زبان استعمال کی گئی ہے جو مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہے۔ فلم میں مذہبی اور ذات پات کی منافرت پھیلانے والے مکالمے اور تصویریں ہیں۔ رامائن ہماری تاریخ اور ہماری روح ہے، تاہم آدی پروش میں بھگوان ہنومان کو مغل کے جیسا دکھایا گیا ہے'،

'کون سا ہندو بغیر مونچھ کے داڑھی رکتھا ہے جیسا کہ بھگوان ہنومان جی کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم سے رامائن اور بھگوان رام، ماں سیتا ،بھگوان ہنومان کی مکمل اسلامائزیشن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ سیف علی خان جو آدی پروش میں راون کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ تیمور اور خلجی کی طرح نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم ملک میں مذہبی جذبات کو مجروح کر ایک خاص طبقے کے درمیان نفرت پھیلانے جارہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے اس تصویر کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے جو کہ ہمارے معاشرے اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے'۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ’’آپ ایک ایسی فلم بنا رہے ہیں جس سے کروڑوں ہندوؤں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلیں، لوگوں کے عقیدے کو داغدار نہ کریں اور فلم کی تصویر کشی ایسے کریں جیسے رامائن اور رام چرت مانس میں بتایا گیا ہے'۔ لہٰذا قانونی نوٹس بھیج کر یہ بات کہی گئی ہے کہ مذکوروہ باتوں پر سات دنوں کے اندار عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے تمام مکالمے ہٹادیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اوم راوت کی ہدایتکاری میں بنی فلم 'آدی پُروش' کو مہاشوراتری کے موقع پر ریلیز کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پربھاس، ہندی فلم کے اداکار سیف علی خان، سنی سنگھ اور اداکارہ کریتی سینن اس فلم میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کو ریلیز کرنے کے لیے سال 2023 کے وقت کو منتخب کیا گیا ہے۔ فلم 12 جنوری 2023 کو تھری ڈی میں ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کو 11 اگست کو ریلیز کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Saif Ali Khan Gets Trolled Over His look: شائقین نے آدی پروش میں راون بنے سیف علی خان کے لُک کا موازنہ خلجی سے کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.