ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap on SSR: انوراگ کشیپ کو آج بھی سشانت سنگھ راجپوت کو نظرانداز کرنے کا 'افسوس' ہے - سنشانت سنگھ راجپوت کی موت

انوراگ کشیپ نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی موت سے تین ہفتے قبل ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ فلمساز نے کہا کہ ' انہیں اداکار سے بات نہ کرنے پر اب بھی 'افسوس' ہوتا ہے۔ انوراگ نے انکشاف کیا کہ وہ سشانت سے ناراض تھے کیونکہ فلم ہنسی تو پھنسی میں کام کرنے میں حامی بھرنے کے بعد اداکار اچانک غائب ہوگئے تھے۔

انوراگ کشیپ کو آج بھی سشانت سنگھ راجپوت کو نظرانداز کرنے کا 'افسوس' ہے

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 3:33 PM IST

حیدرآباد: انوراگ کشیپ ان فلم سازوں میں سے ایک تھے جو آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر یہ ممکن نہیں ہوپایا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی طرح گینگس آف واسے پور کے ہدایتکار نے بھی سشانت کو فلم کی پیش کش کی تھی لیکن اداکار نے انہیں نظرانداز کیا۔Anurag Kashyap on SSR

انوراگ نے دیو ڈی اداکار ابھے دیول کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ ایک ویبلائڈ کے ساتھ بات چیت کے دوران کشیپ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ ایس ایس آر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کشیپ نے کہا کہ وہ ناراضگی کی وجہ سے اداکار کو نظرانداز کرنے کے لیے اب بھی شرمندہ ہیں کیونکہ ایم ایس دھونی اسٹار ان کے وعدے پر پورے نہیں اترے تھے۔

ابھے کے ساتھ اپنے عوامی جھگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ ' انہیں بہت سی چیزوں کا احساس کرنے میں ڈیڑھ سال لگے۔ کشیپ نے کہا کہ وہ بہت ' ری ایکٹو' تھے اور غصے میں باتیں کہہ دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ وہ 'لوگوں سے بھرے کمرے میں چیخ رہے ہیں۔ جہاں صرف میری ہی نہیں، کوئی ایک دوسرے کی بھی بات نہیں سن رہا ہے اور سوشل میڈیا ایسا ہی بن گیا ہے اور میں نے خود کو ایک قدم پیچھے لے لیا ہے اور میں نے خود سے پوچھا کہ میں اس پر اپنا ردعمل کیوں دے رہا ہوں؟ مجھے کیا چیز پریشان کر رہی ہے؟'۔

کشیپ نے اعتراف کیا کہ ' وہ چیزیں چھان چھان کر نہیں بولتے لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں ان کے لیے بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں کیونکہ انہیں احساس ہوا ہے کہ انہیں ہر چیز پر اپنا ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر میرے اور ابھے کے درمیان کا جھگڑا۔ کوئی ابھے کے اوپر ایک آرٹیکل لکھ رہا تھا کہ ابھے جیسے اچھے اداکار اب فلموں میں کیوں نہیں ہے اور میں نے اپنے تجربات بتائیں، جو کچھ 13 سال پہلے ہوا تھا۔ مجھے عوامی طور پر یہ بات کہنے کی ضرورت نہیں تھی'۔

فلمساز نے کہا کہ انہوں نے ابھے کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ ایس ایس آر کے ساتھ کی گئی غلطی کو دہرانا نہیں چاہتے تھے۔'جس دن سشانت سنگھ راجپوت کا بدقسمت واقعہ پیش آیا، مجھے بہت برا لگا۔ تن ہفتے قبل وہ مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ وہ بات کرنا چاہتا تھا اور میں ایسا تھا کہ نہیں اس نے مجھے نظر انداز کیا، مجھے اس سے بات نہیں کرنی ہے اور مجھے اس جرم کی تکلیف ہوتی ہے۔ اس لیے میں نے ابھے سے بات کرنے کی کوشش کی اور میں نے اس سے معافی مانگی کیونکہ کسی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ کھلے عام ان کے بارے میں بات کرنے سے ناراض ہے'۔

  • #HaseeTohPhasee is a film I receive love for till today.The most real, original,one-of-a-kind entertainment piece! Playing Meeta - well, I just went crazy on set and the director allowed me to😊Now we are looking for someone who can write us the sequel! Seriously 💕 pic.twitter.com/IR5mBa9YtK

    — Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) February 7, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کشیپ نے پہلے بتایا تھا کہ ' انہوں نے اپنے پروڈکشن وینچر کی فلم 'ہنسی تو پھنسی' میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے سشانت سنگھ راجپوت سے بات کی تھی تاہم اداکار نے یش راج فلمز کے ساتھ تین فلموں کے معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن وہ اچانک غائب ہوگئے۔ فلمساز نے بتایا تھا کہ ' وہ(سشانت سنگھ راجپوت) فلم (ہنسی تو پھنسی) کرنے والے تھے اور ہمیں ایک اداکارہ کی تلاش میں تھے اور پھر ہم فلم کی پیش کش کےلیے پرینیتی چوپڑا کے پاس پہنچے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کسی ٹیلی ویژن اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیتی تب ہم نے انہیں بتایا کہ سشانت سنگھ کون ہے۔ وہ کائی پوچھے کر رہے ہیں، وہ پی کے کر رہے ہیں اور جب تک ہنسی تو پھنسی آئے گی وہ صرف ایک ٹیلی ویژن اداکار نہیں رہیں گے'۔

کشیپ نے کہا کہ ' وہ اس وقت شدھ دیسی رومانس نام کی ایک فلم کر رہی تھی اور انہوں نے ضرور جاکر یش راج فلمز سے بات کی ہوگی اور پھر یش راج فلمز نے سشانت کو بلایا ہوگا اور کہا ہوگا کہ 'آپ وہ فلم نہیں کرکے شدھ دیسی رومانس کیوں نہیں کرتے اور اس کے بعد وہ غائب ہوگئے'۔

مزید پڑھیں:Anurag Kashyap Reviews Pathaan پٹھان دیکھ کر انوراگ کشیپ نے کہا 'شاہ رخ خان پہلے اتنے حسین نہیں لگے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.